ویزے کے بغیر آنے کی اجازت۔۔۔۔پاکستانیوں کے لیے شاندار اعلان – News 92

ویزے کے بغیر آنے کی اجازت….پاکستانیوں کے لیے شاندار اعلان –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اہم ترین اسلامی ملک کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے آن ارائیول ٹورسٹ ویزا کی سہولت متعارف کرادی—— جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

قطر جانے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ قطر نے پاکستان کے لیے آن ارائیول ویزا دینے کا اعلان کردیا۔ قطری حکومت کی طرف سے باقاعدہ تحریری احکامات جاری کردیے گئے اور پالیسی بھی متعارف کرادی گئی

جس کے تحت قطر نے پاکستانیوں کے لیے ٹورسٹ ویزا کی آن ارائیول سہولت کا اعلان کردیا۔قطر میں جاتے ہی اب پاکستانیوں کو آن ارئیول ٹورسٹ ویزا دیا جائے گا تاہم اس حوالے سے والمی وبا کی منفی رپورٹ ساتھ لانا ہوگی۔

بچوں کے لیے پولیو ویکسی نیشن کی شرط لازمی ہوگی۔آن ارائیول ویزا کے لیے 100 قطری ریال فیس ادا کرنا ہوگی۔ پاکستانیوں کے پاس 6 ماہ تک کا ویلڈ پاسپورٹ اور ریٹرن ٹکٹ ہونا ضروری ہے۔

سفر کے خواہش مند افراد کو قطر حکومت کی آن لائن ویب سائٹ پر اپنی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے 5منٹ سے لمبی کال پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے موبائل فون صارفین پر 75پیسے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی تھی جو ہر 5منٹ سے زیادہ ہونے والی کال پر لاگو ہوتی تھی۔ عدالت عالیہ سندھ نے اپنے فیصلے میں ٹیلی کمیونی کیشن سروسز کے شعبے میں وفاق

اور سندھ حکومت کے دائرہ اختیار کا معاملہ بھی طے کر دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے—— کہ آئین کے تحت ٹیلی کمیونی کیشن سروسز صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں لہٰذا وفاق کو ان پر ٹیکس لاگو کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے۔

FGFHGHFG67876897GHTU86787879679

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں