ٹیمیں دعا کریں گی پاکستان فائنل میں نہ پہنچے – PAKISTAN PRESS

ٹیمیں دعا کریں گی پاکستان فائنل میں نہ پہنچے – PAKISTAN PRESS

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اب دوسری ٹیمیں بھی امید لگائیں گی کہ ان کا سامنا پاکستان سے نہ ہو….

۔ واضح رہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم نے پہلے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر ورلڈکپ مقابلوں میں اس سےمسلسل ہار کا جمود توڑا تو اس کے بعد اس نے ایونٹ کی فیوریٹ نیوزی لینڈ کو بھی

دلچسپ مقابلے کے بعد ہرایا۔ پاکستان ٹیم کی ان فتوحات کے بعد اس نے رواں ورلڈکپ میں دیگر ٹیموں پر کس طرح اپنی دہشت طاری کی، اس کا اندازہ مائیکل وان کے ٹوئٹر پیغام سے لگایا جاسکتا ہے۔…

قومی ٹیم کی جیت کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغامجاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم غیر معمولی دکھائی دے رہی ہے وہ سیمی

فائنل میں پہنچ جائے گی۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اب دیگر ٹیمیں بھی امید لگائیں گی کہ ان کا سامنا پاکستان سے نہ ہو اور یہ دعا کریں گی کہ جو بھی ان کا مقابلہ کرے

وہ گرین شرٹس کو فائنل سے قبل ناک آؤٹ کردے۔ سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان ٹیم کو کرکٹ کھیلتا دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔

Read more articles below…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں