افغان ٹیم کے وکٹ کیپر محمد شہزاد نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی – News 92

افغان ٹیم کے وکٹ کیپر “محمد شہزاد نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی –

ام آباد(نیوز ڈیسک) افغان ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے متعلق اہم پیشگوئی کی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ,,,

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سوشل میڈیا پیچ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔جس میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم سے متعلق ,,,

ان کی رائے معلوم کی گئی ہے۔افغان کھلاڑیوں سے پوچھا گیا کہ کون سی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچے گی۔ زیادہ تر افغان کھلاڑیوں نے کہا کہ لازمی  ہے کہ ,,,

ہر کھلاڑی اپنی ہی ٹیم کے بارے میں کہے گا لیکن اگر فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کے بارے پوچھا جائے تو اس حوالے سے زیادہ تر افغان کھلاڑیوں کی رائے تھی کہ,,,

فائنل میں افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔تاہم افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز اور جارح مزاج کھلاڑی محمد شہزاد نے اس حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ,,,

میرے خیال سے پاکستان کی ٹیم فائنل کے لیے بہت فیورٹ ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سابق آسٹریلین لیگ سپنر شین وارن بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دے چکے ہیں..

۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کل پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں اور پاکستانی ٹیم افغانستان سے میچ جیت چکی ہے جس کی وجہ سے  گرین شرٹس کے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات واضح طور پر روشن ہو چکے ہیں۔

Read more…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں