“آسٹریلیا اور انگلینڈ میں سے جو بھی جیتا ، سیمی فائنل میں پاکستان سے بچ جائے گا” مائیکل وان نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی مسکرا اٹھیں – News 92

“آسٹریلیا اور انگلینڈ میں سے جو بھی جیتا ،,,, سیمی فائنل میں پاکستان سے بچ جائے گا” مائیکل وان نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی مسکرا اٹھیں –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیال رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ہے۔ آصف علی نے چار چھکے لگا کر پاکستان کو فتح دلائی۔ …..

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں اور ناقابلِ شکست رہا ہے۔اس سے قبل گرین شرٹس انڈیا اور نیوزی لینڈ کو بھی دھول چٹا چکے ہیں۔…..

سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی سب سے خطرناک ٹیم قرار دے دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں مائیکل وان نے کہا کہ گزشتہ ویک اینڈ پر ہم نے ایک بڑی گیم دیکھی ,,,

، اب ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے کا وقت آگیا ہے جس کا بے صبری سے انتظار ہے۔ خیال رہے کہ اتوار کے روز روایتی حریفوں پاکستان اور انڈیا کا میچ ہوا تھا جس میں گرین شرٹس نے بھارتی سورماؤں کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔…..

انہوں نے کہا کہ ہفتے کے روز انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ، جو بھی ٹیم یہ میچ جیتے گی اس کیلئے سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اسے سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب قومی ہیرو اور سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کے ساتھ سرکاری ٹیم پر غیر اخلاقی سلوک پر پوری قوم افسردہ ہے جبکہ وفاقی وزراءبھی اس پر ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں،,,,,,

وزیر مملکت علی محمد خان نے شعیب اختر کے گھر کا دورہ کیا اور ملاقات کے دوران کھلاڑی کے ساتھ نیشنل ٹی وی پر کیئے جانے والے نارو ا سلوک پر مذمت کی ۔…

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت علی محمد خان دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شعیب اختر کی رہائشگاہ پہنچے جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ,,,

، جس دوران وزیر مملکت کا کہناتھا کہ شعیب ہمارے قومی ہیرو ہیں ، اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان کا جھنڈا سر بلند اور ہم پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کیئے ہیں ۔

Read more ..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں