’’ کابینہ تحلیل کر دیں‘‘ وزیر اعظم کے پاس بچنے کا واحد حل کیا؟ پی ٹی آئی رُکن اسمبلی نے عمران خان کو آخری آپشن دے دیا – PAKISTAN PRESS

’’ کابینہ تحلیل کر دیں‘‘ وزیر اعظم کے پاس بچنے کا واحد حل کیا…؟ پی ٹی آئی رُکن اسمبلی نے عمران خان کو آخری آپشن دے دیا

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم عمران خان سے کابینہ تحلیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے ملتمس ہوں کہ کابینہ تحلیل کردیں آپ اکیلے ہی سب کچھ سنبھال سکتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ

اپنے ایک بیان میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک دور اندیش اوردرست فیصلوں کے داعی ہیں ورنہ یہ بگڑے دل شہزادے آپ کو سب کی تنقید کا مرکز بنا دیں گے کیوں کہ جو آپ چاہتے ہیں کچھ نو وارد سمجھنے سے قاصر ہیں۔یاد رہے کہ,

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا لیکن وجوہات سے آگاہ نہیں کیا ، ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ اسمبلیرکنیت سے استعفیٰ کے ساتھ تحریک انصاف کو بھی چھوڑ چکا ہوں,

اور مزید دو اراکین بھی بہت جلد مستعفی ہونے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر میں نے استعفے کی وجہ بتادی تو پورا پاکستان دہل جائے گا اور قیامت آ جائے گی ، عامر لیاقت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرپاس گورنر، علی زیدی اور فیصل وواڈا سمیت رہنماؤں نے کراچی تباہ کر دیا، اب سب کا مقابلہ کروں گا ، جنہیں کراچی کو تباہ کرنا تھا

انہوں نے تباہ کردیا اللہ پاکستان کی حفاظت کرے ورنہ جو کچھ ہورہا ہے بہت برا ہورہا ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس میرے سے بات کرنے کا وقت نہیں، عمران خان سے محبت ہے انہیں نہیں چھوڑوں گا ، میرا گھر تباہ ہو گیا مگر حکومت نے میرا ساتھ نہیں دیا ،,

میں نے اپنے کروڑوں روپے کا گھر نیشنل بینک کے پاس گروی رکھا مگر مجھے قرض کے پیسےنہیں دیئے گئے ، مجھے کسی کے کہنے پر قرضہ تک نہیں دیا ، پاکستان تحریک انصاف کراچی میں عمران اسماعیل، علی زیدی اور فیصل واوڈا کے الگ الگ گروپ ہیں، میں نے تو الیکشن جیت کر پیسے نہیں کمائے لیکن باقی لوگوں نے بہت کچھ کمایا ہے۔

READ MORE ARTICLES……..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں