نواز شریف کے بعد رشتہ داروں کا نمبر لگ گیا! عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا، پورا خاندان ہی نرغے میں – PAKISTAN PRESS

نواز شریف کے بعد رشتہ داروں کا نمبر لگ گیا… عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا، پورا خاندان ہی نرغے میں

کشمیر شوگرملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے رشتہ داروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا گیا ، بینکنگ کورٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بھی بلاک کیے جائیں۔ اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی بینکنگ عدالت میں کشمیر

شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی ، جہاں عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اورکوئی چارہ نہیں کہ ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں اور ان کے پاسپورٹ و شناختی کار بھی ڈبلاک کیے جائیں ، کیوں کہ ملزمان کو مختلف ذرائع سے طلبی کے سمن بھجوائےگئے,,,,

لیکن ملزمان عدالت میں پیش ہونے کی بجائے بیرون ملک چلے گئے۔بتایا گیا ہے کہ ملزمان میں حسنین طارق شفیع، یوسف زاہد اور عثمان جاوید شامل ہیں ، جن کے
بارے میں نجی بینک کے وکیل نے عدالت میں کہا کشمیر شوگر ملز مالکان نے 2013ء میں قرض حاصل کیا ، جس کی طارق شفیع ، جاویدشفیع ، ابراہیم

طارق، زاہد اور علی پرویز نے گارنٹی دی جب کہ قرض کیلئے ملز مالکان نے چینی کی 2 لاکھ 17 ہزار 400 بوریاں رہن رکھوائیں لیکن ملزمان نے بینک کی ادائیگی سے بچنے کیلئے رہن شدہ اسٹاک چوری کرادیا ، جس کے بعد قرض کی عدم ادائیگی پرکشمیر شوگر ملز کو 26 مارچ کو ڈیفالٹر قرار دیا گیا…..

۔دوسری جانب لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہم ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے ، سماء نیوز کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ کے مطابق گذشتہ 2 ماہ کے دوران ملک کی اہم شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے 5 خفیہملاقاتیں کی ہیں ,,,,,، ملاقاتوں میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

کیا گیا اور مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ، خفیہ ملاقاتوں میں سابق وزیراعظم نے اہم شخصیت سے ملک میں اگلے سال مارچ میں عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے ، نواز شریف کے ساتھ ملاقاتوں سے پہلے اعتماد کی فضاء بنانے کیلئے متعلقہ شخصیت نے لندن میں موجود لیگی رہنماؤں اور شریف خاندان کے افراد سے ملاقاتیں کی تھیں۔

READ MORE…..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں