اذان دیتے ہوئے حی علی الصلوا کے الفاظ پر رک گئے اور ۔۔ لوگوں کو نماز کی طرف بلاتے بلاتے موذن خود جنت سدھار گیا – PAKISTAN PRESS

اذان دیتے ہوئے حی علی الصلوا کے الفاظ پر رک گئے اور…. لوگوں کو نماز کی طرف بلاتے بلاتے موذن خود جنت سدھار گیا

قاہرہ(این این آئی )مصر میں فجر کی اذان دیتے ہوئے ایک بزرگ موذن کے اچانک انتقال کی خبر نے ہر طرف صدمے کا ماحول پیدا کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق المنوفیہ گورنری میں الباجور مرکز کے علاقے میں ایک بزرگ مذن الحاج حسنی نماز فجر کی اذان دیتے ہوئے حی علی الصلوا کے الفاظ پر رک گئے

اور بقیہ اذان مکمل نہیں کی۔ معلوم کرنے پر پتا چلا کہ ان کی روح پرواز کر چکی تھی۔مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ الحاج حسنی ایک خوش اخلاق اور حسن خلاق کی حامل شخصیت تھے۔ان نے بیٹے محمود حسنی نے بتایا کہ ان کے

والد کئی سال سے قریبی مسجد میں رضا کارانہ طورپر اذان دیتے تھے۔ وہ نہ صرف خود بھی نماز کے پابند تھے بلکہ وہ دوسروں کو بھی اس کی تلقین کرتےتھے۔محمود نے بتایا کہ معمول کے مطابق وہ فجر کی نماز کی اذان کے لیے گھر سے وضو کرکے نکلے۔….

انہوں نے اذان شروع کی۔ جب وہ حی علی الصلو پر پہنچے تو اس کے بعد خاموشی چھا گئی۔ ہم لوگ مسجد کی طرف دوڑے تاکہ اذان ادھوری رہنے کا سبب معلوم کریں۔ہم مسجد میں داخل ہوئے تو والد صاحب قبلہ رخ ہوکر مسجد کے فرش پر لیٹے ہوئے تھے اور ان کی روح پرواز کر چکی تھی.۔ایک سوال کے جواب میں محمود نے بتایا کہ ان کے والد کو جگر میں تکلیف تھی مگر انہوں نے اس کی کبھی شکایت نہیں کی۔

READ MORE ARTICLES BELOW…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں