یہ کسی کے والد کا ٹی وی نہیں اور نہ کسی کے والد کا شو ہے نعمان نیاز نے کل شو نہیں ہونے دیا، علی محمد خان – PAKISTAN PRESS

یہ کسی کے والد کا ٹی وی نہیں اور نہ کسی کے والد کا شو ہے…. نعمان نیاز نے کل شو نہیں ہونے دیا، علی محمد خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ شعیب اختر کی بے عزتی کا مطلب قوم کی اور میری بے عزتی ہے ۔ وفاقی وزیر علی محمد خان کا کہنا تھا کہنا تھا کہ کل نعمان نیاز نے شو نہیں ہونے دیا ,,,,,

،یہ کسی کے والد کا ٹی وی نہیں اور نہ کسی کےباپ کا شو ہے ، ملک کا صدر اور وزیراعظم بھی ایسا نہیں کہہ سکتا کہ ’’میں شو نہیں کروں گا تو کوئی نہیں کرے گا ۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ شعیب اختر نے پاکستان کا جھنڈا بلند کیا ان کی ایک بال نے ہندوستان قوم کو خاموش کیا ,,,,

،ٹی وی پروگرام میں نیشنل ہیرو کے ساتھ بین الاقوامی اسٹار تھے، دنیا دیکھ رہی تھی، خوشی کا سماں تھا۔دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی سرکاری ٹی وی کے میزبان نعمان نیاز کے تنازعے پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا ساتھ دینےمیدان میں آگئے۔.

قاسم سوری نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر کے ہمراہ لی گئی اپنی تصویر شیئر کی۔ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ ’اخلاق سے قومیں بنتی اور بگڑتی ہیں، انسان کو جانوروں سے ممتاز کرنے والی اصل شے اخلاق ہے۔انہوں نے کہا کہ,

اپنے عظیم قومی ہیرو شعیب اختر کے ساتھ ایک نام نہاد کرکٹ ایکسپرٹ کے انتہائی جاہلانہ رویے کی شدید مذمت اور فوری کاروائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔قاسم سوری نے کہا کہ نعمان نیاز نے شعیب اختر کی نہیں بلکہ پاکستان کی توہین کی ہے۔

READ MORE..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں