’آصف علی کا نام یاد رکھیں‘ بین اسٹوکس کو اپنا درد یاد آگیا

’آصف علی کا نام یاد رکھیں‘ ”بین اسٹوکس کو اپنا درد یاد آگیا

کراچی: قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین آصف علی کی ہٹنگ نے انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو بھی اپنا گرویدہ بنالیا۔تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آصف علی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ,,

’آصف علی کا نام یاد رکھیں۔‘افغانستان کے خلاف آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، جارح مزاج بیٹر نے 7 گیندوں پر 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔آصف علی کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہی ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویت نے بین اسٹوکس کو چار چھکے لگا کر میچ کا نقشہ بدل دیا تھا۔بین اسٹوکس نے آج ٹویٹ کیا کہ آصف علی کا نام یاد رکھئے گا، بین اسٹوکس کے ٹویٹس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ,

آپ کو کارلوس بریتھ ویت کے چھکے یاد آگئے۔کارلوس بریتھ ویت نے ورلڈ کپ ٹی 20 فائنل میں بین اسٹوکس کو ایک اوور میں چار چھکے لگائے تھے اور ویسٹ انڈیز پہلی بار ٹی 20 کی عالمی چیمپئن بن گئی تھی۔

ANY COMMENTS

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں