سلجوقی سلطنت، پارٹ 1

سلجوقی سلطنت:

سلجوقیوں کا مورث ایک شخص سلجوق بن یکاک تھا٫جو ترکستان کے خان اعظم کے یہاں ملازم تھا،یہ لوگ فطرتاً جنگجو تھے۔

اللّٰہ نے اس غیر مسلم خاندان کو اسلام کی بقا٫سلطنت اسلامیہ کی سلامتی اور دین کی فروغ کی سعادت عطا کرنی تھی،

اس کا سبب یوں بنا کے سلجوق بن یکاک نے خان ترکستان کی ملازمت چھوڑ دی اور اپنے خاندان کے ساتھ بخارا چلا گیا…….. اس کا قبیلہ بھی اس کے ساتھ ہی ہجرت کر گیا کیونکہ اس میں کچھ ایسے اوصاف تھے کہ قبیلہ اسے اپنا پیر و مرشد مانتا تھا۔

سلجوق اپنے اوصاف اور صلاحیتوں کو کسی بہتر اور عظیم مقصد کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا وہ یقیناً کسی ایسے عقیدے اور ایسے مذہب کی تلاش میں تھا جو فطرت انسانی سے تعلق رکھتا ہو بخارا میں وہ اسلام سے متعارف ہوا

اور اسلام قبول کر لیا اور اپنے خاندان اور قبیلے کو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے روشناس کراکے کہا کہ وہ سب مسلمان ہو جائیں، اس کے حکم پر پورا قبیلہ مسلمان ہو گیا۔اس لیے اس کی نسل کو سلجوقی یا آل سلجوق یا سلاجقہ کہا جاتا ہے۔

سلجوقی سلطنت 11ویں صدی سے 14ویں صدی عیسوی کے درمیان مشرق وسطی(Middle East) اور وسط ایشیا(Central Asia) میں قائم ایک مسلم بادشاہت تھی جو نسلا اوغوز ترک تھے ۔

مسلم تاریخ میں اسے بہت اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہ دولت عباسیہ کے خاتمے کے بعد عالم اسلام کو ایک مرکز پر جمع کرنے والی آخری سلطنت تھی۔

 

اس کی سرحدیں ایک جانب چین سے لے کر بحیرہ متوسط اور دوسری جانب عدن کے ساتھ خوارزم و بخارا تک پھیلی ہوئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں