پہلا بیٹ کہاں اور کیسے خریدا؟ بابراعظم نے ایسا واقعہ سنا دیا کہ جان کر آپ بھی جذباتی ہو جائیں گے – PAKISTAN PRESS

پہلا بیٹ کہاں اور کیسے خریدا….؟ بابراعظم نے ایسا واقعہ سنا دیا کہ ”جان کر آپ بھی جذباتی ہو جائیں گے

دبئی ( ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک پرانی ٹوئٹ وائرل ہورہی ہے ۔ بابراعظم نے یہ ٹوئٹ گزشتہ سال مدرز ڈے کی مناسبت سے کی تھی جس میں انہوں نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ….۔ قومی کپتان نے ٹوئٹ میں ایک خاص بات بتائی تھی

جو ان کے مداح ضرور جاننا چاہیں گے ۔ بابراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے اپنا پہلا بیٹ ( بلا ) 1500 روپے میں خریدا تھا ۔ قومی کپتان کا کہنا تھا کہ جس رقم سے انہوں نے یہ بلا خریدا تھا ,,وہ ان کی والدہ کی بچت تھی جو تمام انہوں نے بابراعظم کو دے دی تھی ۔..

انہوں نے اپنی والدہ کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ آپ نے مجھ پر اس وقت یقین کیا جب کسی نے نہیں کیا ، میرا ہر قدم آپ کا مقروض ہے ، میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں ۔ بابراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں کو ماں کا احترام کرنے کی تاکید کی ۔

مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

READ MORE………..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں