دبئی میں ہزاروں سرکاری نوکریاں۔۔۔ کیسے اپلائی کر سکتے ہیں؟پاکستانیوں کیلئے شاندار خوشخبری آئی گئی

دبئی میں ہزاروں سرکاری نوکریاں….. کیسے اپلائی کر سکتے ہیں,,,؟پاکستانیوں کیلئے شاندار خوشخبری آئی گئی

دبئی کے سرکاری اداروں نے متعدد اسامیوں کیلئے غیرملکی بھرتیوں کا اعلان کردیا ، دبئی کے سرکاری ادارے متعدد اسامیوں کو پُر کرنے کی کوشش کر رہے—— ہیں

جو تمام قومیتوں کے لیے کھلی ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق پبلک سیکٹر کے ادارے جو مختلف کرداروں کے لیے خدمات حاصل کر رہے ہیں

ان میں خواتین اسٹیبلشمنٹ ، پروفیشنل کمیونیکیشن کارپوریشن ، دبئی ہیلتھ اتھارٹی ، ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹیویٹیز ،

روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، دبئی ٹورازم اور دبئی ایئر نیوی گیشن سروسز شامل ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ یہ محکمے نرسوں، ڈاکٹروں ، اماموں ،

فلاح و بہبود کے ایگزیکٹوز ، لیب ٹیکنیشنز اور ہیلتھ کیئر کنسلٹنٹس کی آسامیوں کے لیے بھرتی کر رہے ہیں ، جس کے لیے تنخواہوں کی حد کم از کم 10 ہزار درہم ہے

اور غیر ملکیوں کے لیے کھلی ملازمتوں کے لیے 50 ہزار تک جا سکتی ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کی اتحاد ایئرویز نے ایک ہزار تک نئے عملے کی بھرتیوں کا اعلان کردیا ،

کیبن کےعملے کو ٹیکس سے پاک آمدنی ، کمپنی میڈیکل انشورنس ، رعایتی سفری فوائد ، ٹرانسپورٹ ، یونیفارم ، ابو ظہبی میں مکمل طور پر فرنشڈ کمپنی رہائش ، کھانے پینے کی فراہمی کے ساتھ تفریحی سرگرمیوں پر چھوٹ دی جائے گی۔

گلف نیوز کے مطابق فضائی کمپنی کیبن کریو کے طور پر ایک ہزار تک نئے عملے کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہے ، جس کے لیے متحدہ عرب امارات کے علاوہ مصر ، لبنان ، روس ، اسپین ،

اٹلی اور ہالینڈ سمیت 10 ممالک میں بھرتی کے دن مقرر کیے جائیں گے ، بھرتی کے دنوں میں شرکت کرنے میں دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان اتحاد کی ویب سائٹ پر جا کر پہلے سے اندراج کرالیں ،

وبائی امراض کی وجہ سے فارغ ہونے والے ملازمین بھی ایئر لائن کے سابق ملازمین پروگرام کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں ، جو اس وقت دستیاب عہدوں کی تشہیر کر رہا ہے۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW………..

 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں