بیٹی کو زیادتی کی دھمکیاں ملنے پر کوہلی کو پاکستان آنے کا مشورہ دے دیا گیا – Malomati Tv

بیٹی کو زیادتی کی دھمکیاں ملنے پر کوہلی کو پاکستان آنے کا مشورہ دے دیا گیا —-

کراچی (این این آئی——-) پاکستان کے سوشل میڈیا انفلوئنسر و معروف میزبان وقار ذکا نے بیٹی کو زیادتی کی دھمکیاں ملنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان

ویرات کوہلی کو پاکستان آنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ وقار ذکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا

کہ ویرات کوہلی کی بیٹی سے متعلق حالیہ واقعہ یہ ثابت کرتا ہے کہ بہت سے بھارتی اپنے سپر اسٹارز کے لیے نفرت انگیز سوچ رکھتے ہیں۔

ویرات پاکستان آجائیں کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے وقار ذکا نے کہا کہ پاکستان آپ کے ساتھ ہے، آپ کی بیٹی پاکستان کی عزت ہے،

ہم اپنے سپر اسٹارز کی فیملیز کو بے عزت نہیں کرتے۔گزشتہ ماہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری پر وقار ذکا نے انہیں پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

وقار ذکا کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت جو کچھ آپ کی فیملی کے ساتھ کر رہی ہے وہ سب فضول ہے اور میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

CLICK MORE
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں