محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلی بار ایسا کام کردیا کہ مداحوں کو بھی دکھ ہوگا – News 92

محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلی بار ایسا کام کردیا,,,, کہ مداحوں کو بھی دکھ ہوگا –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ٹی 20ورلڈ کپ میں اب تک کے ناقابل شکست پاکستان اپنا چوتھا…… میچ ابوظہبی میں نمیبیا کے خلاف کھیلا تھا،

کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم ابتدا میں پاکستانی بلے بازوں کو کھیلنے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔

پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو روبن ٹرمپیل مین نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے پہلا اوور میڈن کرایا ، محمد رضوان ٹی20 کرکٹ میں پہلی مرتبہ 6 گیندیں کھیلنے

کے بعد کوئی بھی رنز بنانے میں ناکام رہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں پاکستان نے

نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کے اوپنر محمد رضوان نے میچ کا پہلا اوور میڈن کھیلا۔نمیبیا کے باؤلر روبن ٹرومپلمین نے

محمد رضوان کو 6 گیندوں پر ایک بھی رنز نہ بنانے دیا۔واضح رہے کہ محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پہلی بار میڈن اوور کھیلا ہے۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  میں سری لنکا کے خلاف میچ میں انگلینڈ ٹیم کے بولر ٹیمال ملز ان فٹ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے گئے سپر 12 مرحلے کے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو  26 رنز سے شکست دے دی،

ایونٹ میں انگلش ٹیم کی مسلسل چوتھی فتح  ہے جبکہ سری لنکا کو ایونٹ میں موجود رہنے کیلئے کرشمے کا انتظار کرنا ہوگا۔تاہم اس میچ میں انگلش بولر ٹیمال ملز ان فٹ ہوگئے۔

سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران انگلش بولر ٹیمال ملز بولنگ کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ کاشکار ہوگئے۔ٹیمال اوور ادھوراچھوڑ کر میدان سے باہر چلے گئے لیکن ان کی جگہ کرس ووکس نے اوور مکمل کیا۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں