بھارت سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے لیکن کیسے؟ بھارتیوں کو کس ٹیم کی شکست کی دعائیں کرنا ہوں گی؟ کن ٹیموں کو کتنے بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا؟ – News 92

بھارت سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے. لیکن کیسے…؟ بھارتیوں کو کس ٹیم کی شکست کی دعائیں کرنا ہوں گی؟ کن ٹیموں کو کتنے بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا؟ –

ام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی انتہائی مشکل۔۔ بھارتی تجزیہ کاروں نے سیمی فائنل تک رسائی کیلئے اگر مگر کی کہانی شروع کر دی…

۔بھارت جو نہ صرف پاکستان سے 10 وکٹوں سے ذلت آمیز طریقے سے ہارچکا ہے بلکہ نیوزی لینڈ سے بھی شکست کھا چکا ہے۔اب شکست کے بعد بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات معدوم ہورہے ہیں۔

سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے اب بھارت کو نہ صرف تین میچز بڑے مارجن سے جیتنا ہوں گے بلکہ نمیبیا یاسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی اپ سیٹ شکست کیلئے دعائیں کرنا ہوں گی۔بھارت ابھی تک اپنی فتح کا کھاتہ نہیں کھول پایا تھا …..

کل  اس نے افغانستان کو بڑے مارجن سے ہرایا تھا،اس وقت گروپ ٹو کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 4 فتوحات کے ساتھ 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔افغانستان دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ تیسرے،,,,,

نمیبیا ایک میچ جیت کر تیسرے جبکہ ٹورنامنٹ میں ایک میچ جیتنے والا بھارت پانچویں اور سکاٹ لینڈ چھٹے نمبر پر ہے۔اسکے بعد سوال یہ اٹھتا ہے کہ بھارت سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟ اسکے لیے

 پہلے تو بھارت کو اپنے بقیہ دونوں میچز جیتنا ہوں گے، پھر نیٹ رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہو گا۔نہ صرف یہ بلکہ بھارت کو نیوزی لینڈ کی ٹیم کی بھی کسی کمزور ٹیم کے ہاتھوں شکست کی دعائیں کرنا ہوں گی کوہلی

 الیون اپنی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ چاہے گی کہ نیوزی لینڈ کو ایک اپ سیٹ شکست ضرور ہو جائے لیکن جیتنے والی ٹیم افغانستان نہ ہو کیونکہ اگر افغانستان ایک میچ اور جیت گیا تو اس کے پوائنٹس بھی 6 ہو جائیں گے۔….

بھارتی تجزیہ کار ایک طرف تو اگر مگر پر انحصار کررہے ہیں تو دوسری طرف وہ یہ بھی ذہن بنائے بیٹھے ہیں کہ بھارت کی ٹیم بغیر سیمی فائنل کھیلے واپس آئے گی۔۔.

اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں نہ پہنچی تو بھارتی میڈیا انکے ساتھ کیا کرے گا یہ سب کو معلوم ہے اور بھارتی میڈیا کے تبصرے دیکھنے لائق ہوں گے۔

Read more…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں