مشہور شاعر کو ماہانہ لاکھوں روپے کی امداد ملتی ہے مگر وہ کہاں جاتی ہے ؟ – News1

مشہور شاعر کو ماہانہ لاکھوں روپے کی امداد ملتی ہے مگر وہ کہاں جاتی ہے ؟ – News1

Home / پاکستان / مشہور شاعر کو ماہانہ لاکھوں روپے کی امداد ملتی ہے مگر وہ کہاں جاتی ہے ؟

admin

4 days ago
پاکستان

1,192 Views

لاہور (نیوز ڈیسک) 2 روز قبل ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں معروف سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی تنگدستی اور بیماری کا تذکرہ کیا گیا تھا لیکن حقیقت کچھ اور ہی نکلی ۔۔۔حکومت کی جانب سے شاکر شجاع آبادی کو دو بار تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا اور 14 لاکھ روپے نقد امداد دی گئی۔

حکومت نے شاکر شجاع آبادی کو دو بار تمغہ حسن کارکردگی اور 14 لاکھ نقد دئیے ہیں۔


ن لیگ کے دور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے دس لاکھ کی امداد دی جو کہ انکے اکاونٹ میں جمع کروائے گئے تاکہ اس رقم کا منافع انہیں تمام عمر بھر ملتا رہے اور مل بھی رہا ہے۔


حکومت پنجاب کی طرف سے 20 ہزار ماہانہ اکادمی آف لیٹرز کی طرف سے 13 ہزار ماہانہ ملتا ہے جناب ضیا شاہد اور روزانی “خبریں” اخبار نے انکی بہت مالی بہت خدمت کی ہے.


ہر سرکاری ہسپتال میں ان کے لیے مفت علاج کی سہولت موجود ہے۔


دو این جی اوز کی طرف سے 50000 ہزار ماہانہ ملتا ہے.


بے شک وہ ایک بہت عظیم شاعر ہیں مگر بڑھاپے میں ان کی اولاد ان کی تذلیل کررہی ہے۔


دوجوان ہٹے کٹے بیٹے اگر موٹر سائکل پہ لٹکانے اور وڈیو بنا کے وائرل کرنے کے بجائے باپ کا خیال رکھیں تو زیادہ بہتر رہتا.


یہ ہے اصل کہانی سرائیکی وسیب کی دھرتی کے عظیم شاعر کی.


شہباز شریف کے دور میں ان کے ایک بیٹے صاحب کو نائب قاصد کی سرکاری نوکری دی گئی، اس نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ یہ کوئی نوکری ہے جو مجھے ملی ہے .


جب کہ صاحبزادے کی تعلیم مڈل تھی اور موصوف مرغوں (ککڑوں) کی لڑائی کرواتا ہے اس پر لاکھوں روپے جوا لگاتاہے۔۔۔


یہ تو اس سے پہلے کی رواداد ہے. مگر ابھی جب شاکر شجاع آبادی کی بیماری اور ان کی حالت زار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بہت سارے سیاستدان، وزیر، ان کی مدد کو آگے آئے. سب سے پہلے بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ سندھ گورنمینٹ ان کے علاج کا خرچہ ادا کریں گی، کچھ دن پہلے 5 لاکھ جہانگیر ترین جاکر عیادت کرنے کے وقت دیـے اور 50000 ہزار ماہانہ وظیفہ بھی مقرر کردیا.


اس کے بعد 3 لاکھ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دیـے ہیں اور 36000 ماہانہ وظیفہ بھی مقرر کیا ہے.


ان تمام مراعاتوں کے باوجود ان کی حالت عرصہ دراز سے سدھرنے کی بجائے بگڑی ہوئی دیکھی جاتی ہے. اس سب میں قصور کس کا ہے؟


شاکر شجاع آبادی کے دونوں بیٹے جوا، نشے میں لگے ہوئے ہیں. اسی وجہ سرائیکی وسیب کے موجودہ دور کے سب سے عظیم شاعر اپنی زندگی میں عذاب کی زندگی بسر کر رہے ہیں.

Check Also



فواد چوہدری کےاپوزیشن پر تابڑ توڑ حملے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے …

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں