کون سے پاکستانی سعودی عرب واپس جا سکتے ہیں؟ پاکستانی سفیر نے اعلان کردیا – Qahani.com

کون سے پاکستانی سعودی عرب واپس جا سکتے ہیں….؟ پاکستانی سفیر نے اعلان کردیا –

عودی عرب میں فی الحال وہی پاکستانی آسکتے ہیں جنہوں نے پاکستان جانے سے قبل سعودی عرب میں کورونا ویکسن کی دونوں خوراکیں لگوالی تھیں۔ سعودی عرب میں موجود

پانچ لاکھ پاکستانی اب تک کورونا ویکسین کی دونوں جب کہ 12 لاکھ ایک خوراکلگوا چکے ہیں۔ یہ بات سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹنیٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے میڈیا کو بتائی۔…

انہوں نے کہا کہ جو ویکسن سعودی حکومت لگا رہی ہے اس کی قیمت پاکستان میں 50 ہزار روپے سے کم نہیں جبکہ سعودی حکومت نے نہ صرف پاکستانی بلکہ

 یہاں موجود تمام تارکین وطن اور مقامی لوگوں کو مفت ویکسن لگائی ہے۔ بلال اکبر نے بتایا کہ سفری سہولت ان پاکستانیوں کو دی گئی ہے جنہوں نے سعودی عرب میں ویکسین کی

دونوں خوراکیں لگوائیں اور اس کے بعد پاکستان گئے۔ اس کے علاوہ ایسے پاکستانیوں کو رجسٹریشن کرنے کو کہا ہے جو ایک ویکسن سعودی عرب میں لگوا کر پاکستان گئے تھے اور انہوں نے دوسری ویکسن پاکستان میں لگوائی تھی۔….

انہیں سعودی وزارت صحت اور داخلہ نے اپنی تفصیلات کو رجسٹر کرنے کو کہا ہے یہ معلومت صحیح ہونے کے صورت میں انہیں ’توکلناء‘ سے جوڑ دیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانہ ان پاکستانیوں کیلئے بھی اقدامات کر رہا ہے …

جن کے پاس سعودی عرب کا اقامہ موجود ہے لیکن انہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں پاکستان میں لگوائیں۔ جنرل (ر) بلال اکبر نے بتایا کہ ان کی آج سعودی عرب کے وزیر داخلہ عبدالعزیز بن سعود بن سعود سے ملاقات ہوئی ہے …..

جس میں سعودی وزیر داخلہ نے اپنی وزارت سے ایک ذمہ دار کو مقرر کیا ہے جو سعودی حکومت کی کسی بھی وزارت میں پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں سفارت خانہ پاکستان سے تعاون کرے گا۔

Read more articles below

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں