نوازشریف پاکستان میں روزنہ کس سے فون پر بات کرتے ہیں ، اس شخصیت کو کیا خفیہ ٹاسک دیا گیا ہے؟اندرکی خبر لیک ہوگئی – Qahani.com

نوازشریف پاکستان میں روزنہ کس سے فون پر بات کرتے ہیں ,,,,، اس شخصیت کو کیا خفیہ ٹاسک دیا گیا ہے؟اندرکی خبر لیک ہوگئی

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا روزانہ ٹیلی فونیک پر پاکستا ن مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے چوہدری شیر علی سے رابطہ ، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر چوہدری شیر علی نے

ہوشربا مہنگائی کے خلاف فیصل آباد کے نگر نگر اور گلی گلی احتجاجی جلسے منعقد کرنا شروع کر دیئے۔ یونین کونسل کی سطح پر ہونے والے جلسوں میں لیگی کارکنوں کے ساتھ ساتھ عوام کاجوش و خروش دیدنی’ تحریک انصاف حکومت کے خلاف عوامی نفرت بڑھنےلگی.

۔آن لائن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد وسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر بابائے سیاست چوہدری شیر علی انتہائی سرگرم ہو چکے ہیں اور وہمسلم لیگی کارکنوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر شہر بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کارنر میٹنگز اور جلسے منعقد کر رہے ہیں.

۔ جن میں چوہدری شیر علی کا خطاب سننے کے لئے لوگ جوق در جوق آتے ہیں۔ عوامیاجتماعات کا مزاج دیکھتے ہوئے بابائے سیاست عوامی مسائل خاص طور پر مہنگائی پر کھل کر بات کرتے ہیں اس وجہ سے عوامی سطح پر ن لیگ کا موقف مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے.

لیگی ذرائع کے مطابق چوہدری شیر علی بہت جلد اپنی ٹیم اور شہر بھر کے لیگی کارکنوں کے ساتھ مہنگائی کے خلاف تاریخ ساز ریلی نکالیں گے۔ جس کی تیاریاں ہو رہی ہیں جہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ میاں نواز شریف کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چوہدری شیر علی

اور ان کی ٹیم کی طرف سےہونے والی تقریبات کی رپورٹ مل رہی ہے۔تقریباً روزانہ ہی میاں نواز شریف کا چوہدری شیر علی سے ٹیلی فونک رابطہ ہو جاتا ہے اور دونوں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی ہوتا رہتا ہے۔

READ MORE….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں