اپنی چھتیں ٹھیک کروالیں، محکمہ موسمیات نے کن علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی؟ شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اپنی چھتیں ٹھیک کروالیں، محکمہ موسمیات نے کن علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی….؟ شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

لاہور ( —ماینٹرنگ ڈیسک –) لاہور میں بوندا باندی اور ہواؤں سے موسم میں مزید خنکی آگئی ۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد ، پنجاب ، خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کر دی ۔ کشمیر ، گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے ۔ لاہور میں صبح کے وقت تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی ہوئی ،,,

موسم کا حال بتانےوالوں نے گوجرانوالہ ، نارووال ، سیالکوٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی…. ۔ خیبرپختونخوا میں سوات ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ،,,,

تاہم کوئٹہ سمیت شمالی اضلاع میں موسم سرد رہے گا ۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 07 ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڈ کیا گیا جبکہ تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ، سبی میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ,

.اوڑمارہ اور گوادر میں کم سے کم 17 ڈگری سینٹی گریڈ ، جیونی میں 19 جبکہ پسنی میں 18 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ۔ خضدار میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ، قلات میں 05 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لسبیلہ میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ..

۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

READ MORE …….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں