’’ عمران خان نے ریلیف نہیں بلکہ ’ تکلیف پیکج‘ کا اعلان کیا‘‘ سخت ترین رد عمل آگیا – The Pakistan Time

’’ عمران خان نے ریلیف نہیں بلکہ ”تکلیف پیکج”کا اعلان کیا. سخت ترین رد عمل آگیا

’’ عمران خان نے ریلیف نہیں بلکہ ’ تکلیف پیکج‘ کا اعلان کیا‘‘ سخت ترین رد عمل آگیاپاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فراڈ پیکج کا اعلان کرنے پر استعفی دیدیں۔ وزیر اعظم کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا …

عمران خان نے ریلیف پیکج نہیں تکلیف پیکج کا اعلانکیا ہے۔عمران صاحب کا تکلیف پیکج پسی عوام کے لئے مہنگائی کا نیا تباہ کن طوفان ہوگا۔ عمران صاحب نے ریلیف پیکج نہیں بلکہ مزید مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔مہنگائی کی سونامی کا باضابطہ اعلان کرنے کے بجائے ناکام,

، نااہل اور کرپٹ عمران خان استعفی دینے کا اعلان کرتے۔ انہوں نے کہا ثابت ہوگیا کہاب صرف عمران صاحب کا استعفی ہی مہنگائی کی ستائی عوام کے لئے سب سے بڑا ریلیف پیکج ہوگا۔انہوں نے کہا اگلے چھ ماہ مزید مہنگائی، بے روزگاری اورمعاشی تباہی بڑھے گی، یہ ریلیف پیکج ہے.

؟۔آٹا، چینی، بجلی، گیس، کپاس، پٹرول مزید مہنگے ہوں گے، یہ ہے آپ کا ریلیف پیکج؟۔بجلی گیس کی قیمت مزید بڑھے گی اور بجلی گیس ملے گی بھی نہیں، واہ عمران صاحبکیا پیکج دیا ہے؟۔دوسروں کی کرپشن کی جھوٹی کہانیاں پٹ چکیں، مسلم لیگ (ن) کی قیادت چالیس سال کا حساب دے چکی ہے۔.

مریم اورنگزیب نے کہا پاکستان سے لے کر برطانیہ کی عدالتوں، چالیس سال کے عرصے کی عالمی تحقیق سے عمران صاحب پوری دنیا میں جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں۔عمران صاحب آپ توشہ خان سے چوری کئے ہوئے تین کلو سونے، ہیرے کے سیٹ اور

تین قیمتی گھڑیوں کا حساب دیں۔عمران صاحب اگر تین سال میں عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری کا لوٹا ہوا پیسہ سرکاری خزانے میں جمع کروا دیں تو مہنگائی بے روزگاری اور معاشی تباہی ختم ہو جائے گی ۔عمران صاحب آپ کچھ نہ کریں صرف استعفیٰ کا اعلان کریں

آٹا چینی گھی بجلی گیس دوائی سب کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔عمران صاحب کا ریلیف پیکج کا اعلان ایک کڑوڑ نوکری، پچاس لاکھ گھر اور آئی ایم نہیں جاؤں گا جیسا ہے عوام سب جانتی ہے۔

READ MORE…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں