خبردار ! اب آپ موٹروے پر سفر نہیں کر سکتے موٹروے پولیس نے اچانک بڑی پابندی لگا دی – The News Pak

خبردار ! اب آپ موٹروے پر سفر نہیں کر سکتے موٹروے پولیس نے اچانک بڑی پابندی لگا دی –

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں….. ورنہ آپ کو موٹروے پر داخلے کی اجازت نہیں

ملے گی۔غیر قانونی، غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے موٹروے پر داخلے پر پابندی عائد، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے

پولیس کی جانب سے غیر قانونی رجسٹریشن نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پولیس نے موٹرویز پرچلنے والی گاڑیوں پر غیر قانونی رجسٹریشن نمبر پلیٹس اور غیر مجاز پولیس لائٹس استعمال کرنے والی

گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا۔مہم کے دوران ڈرائیورز کو گاڑیوں پر غیر قانونی نمبر پلیٹس اور غیر مجاز پولیس

لائٹس کے استعمال اور ٹریفک کی خلاف ورزیوں کے بارے میں خصوصی طور پر بریفنگ دی جا رہی ہے اور گاڑیوں پرغیر قانونی رجسٹریشن نمبر پلیٹس اور غیر مجاز پولیس لائٹس کے استعمال کے نقصانات اور انفورسمنٹ کے حوالے سے بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔انفورسمنٹ مہم کے دوران عمل نہ

کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔خصوصی مہم کے دوران موٹرویز پر چلنے والی گاڑیوں پر غیر قانونی رجسٹریشن نمبر پلیٹس اورغیر مجاز پولیس لائٹس استعمال کرنے والے ہزاروں ڈرائیوروں کو خصوصی طور پر بریف کیا جبکہ مہم کے دوران قانون پر عمل نہ کرنے

والے 1313 ڈرائیوروں کو جرمانہ عائد کیا اور 307 گاڑ یوں کو ٹول پلازوں سے واپس بھیج دی گئیں۔ نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پولیس موٹرویز کا موقف ہے کہ قومی شاہراؤں پر ٹریفک قوانین کے سخت نفاذ اور روڈ سیفٹی ایجوکیشن کے ذریعہ عوام کی سہولت کے لئے پرعزم ہیں۔ ای چالان سسٹم شروع کیے جانے کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی ایسی گاڑیوں کیخلاف کاروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Ryyttt556666555

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں