نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف میچ جتوانے والے آصف علی کو پاکستان کی معروف عمارت میں تین کمروں کا بیڈرو م بطور تحفہ دینے کا اعلان ہو گیا – News 92

نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف میچ جتوانے والے,,, آصف علی کو پاکستان کی معروف عمارت میں تین کمروں کا بیڈرو م بطور تحفہ دینے کا اعلان ہو گیا –

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے…….. کہ افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان کو آخری دو اوورز میں 24 رنز درکار تھے جو بظاہر مشکل تھا

مگر آصف علی نے سیکنڈ لاسٹ اوور میں چار چھکے لگا کر میچ کو ایک اوور قبل ہی ختم کر دیا تھا اور پاکستان کو ناقابل یقین کامیابی دلائی تھی۔

ستارا ہائٹس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر مظہر عباس نے افغانستان کے خلاف میچ میں چار چھکے لگا کر میچ جتوانے والے آصف علی کو اس کارنامے پر تین بیڈ رومز پر مشتمل فلیٹ بطور تحفہ دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق مظہر عباس کی جانب سے آصف علی کو یہ فلیٹ فیصل آباد کی سب سے بلند عمارت ” ستارہ آئیکون ٹاور “ میں دینے کا اعلان کیا گیا ہے ،

جو کہ آصف علی کی افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم کیلئے بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے ۔ زمین ڈاٹ کام کے سینئر سیلز ڈائریکٹر شیخ شجاع اللہ خان نے ستارہ ہائٹس کی جانب سے

یہ شاندار اقدام اٹھانے پر اظہار تشکر کیا ۔ستارہ ہائٹس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ آصف علی نے نیوزی لینڈ اور خصوصی طور پر افغانستان کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی دکھا کر

قوم کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے ،ان کی کامیابیوں کے اعتراف میں انہیں تین بیڈ رومز پر مشتمل فلیٹ تحفہ کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے زبردست خوشخبری سناتے ہوئے کہا یہ روایت مستقبل میں بھی

ان کھلاڑیوں کیلئے برقرار رہے گی جو پاکستان کیلئے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے ۔پاکستان کا سیمی فائینل میں مقابلہ آسٹیلیا سے ہو گا۔

Read more articles Below

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں