چند گھنٹو ں میں 3 بار زلزلہ! لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے – Qahani.com

چند گھنٹو ں میں 3 بار زلزلہ….! لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے –

 

Android App iOS App

بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے—، ہرنائی اور دیگر علاقوں میں چند گھنٹوں کے دوران 3 مرتبہ زلزلہ آیا، خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل تباہ کن زلزلے کا شکار ہونے والا بلوچستان کا ضلع ہرنائی اور دیگر کچھ علاقوں میں منگل

کی شب کو دوبارہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔بتایا گیا ہے…. کہ ہرنائی اور آس پاس کے علاقوں میں چند گھنٹوں کے دوران 3 مرتبہ شدید زلزلہ آیا ہے، جس کے بعد شہری شدید خوف میں مبتلا ہیں۔

منگل کی شب کو زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوف کا شکار ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور اس دوران باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی

یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے; کہ گزشتہ ماہ آنے والے زلزلے نے ہرنائی میں تباہی مچا دی تھی—-، زلزلے کے باعث کئی افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے۔ زلزلے کے باعث گھروں اور عمارتوں کوبھی شدید نقصان پہنچا تھا۔

read more news articles

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں