حکومت کے بیرون ملک گئے 2 سینیٹرز کا وطن واپس آنے سے انکار،کون ہیں یہ ؟پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی – Qahani.com

حکومت کے بیرون ملک گئے,,, 2 سینیٹرز کا وطن واپس آنے سے انکار،کون ہیں یہ ؟پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی –

 

Android App iOS App

حکومت نے پارلیمنٹ سے قانون سازی کے لئے بیرون ملک موجود اپنے اراکین پارلیمنٹ کی اکثریت کو واپس بلا لیا ہے—– تاہم 2سینیٹرز نے واپس آنے سے انکار کر دیا ہے حالانکہ چیئرمین سینیٹ ان دونوں سینیٹرز کو خود کال کی تھی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ایک سینیٹرز اور ایک آزاد سینیٹرز کو لندن میں ٹیلی فون کیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ فوری واپس آئیں

کیونکہ حکومت کل 11 نومبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے—- کہ ان دونوں سینیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر کورونا ٹیسٹ کرانے اور تمام تر سفری سہولیات فراہم کرنے بھی یقین دہانی کروائی گئی لیکن دونوں

سینیٹرز نے اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے واپس آنے سے معذرت کرلی۔ذرائع کا کہنا ہے—– کہ حکومت ان سینیٹرز کو واپس بلانے کے لئے ہر حربہ استعمال کررہی ہے جبکہ ماحولیات میں کانفرنس میں شرکت کے لئے گئے ہوئے سینیٹرز کا وفد بھی پاکستان واپس پہنچ گیا ہے ۔

click more

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں