طاقتور آندھی مٹّی کے طوفان اور تیز بارش متاثّر کر سکتی ، موسمی انتباہ جاری“ –

طاقتور آندھی مٹّی کے طوفان اور تیز بارش متاثّر کر سکتی,, ، موسمی انتباہ جاری“ –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موسمی انتباہ! وید ر بسٹرز پاکستان کے مطابق فیصل آباد اور لاہور کی جانب گرج چمک کے طاقتور طوفان گامزن۔ اس وقت فیصل آباد سے شدید آندھی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

اگلے 1 گھنٹے میں لاہور میں بھی 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی طاقتور آندھی مٹّی کے طوفان اور تیز بارش متاثّر کر سکتی ہے۔ سیالکوٹ، چنیوٹ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ اور نارووال میں بھی 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔تازہ ترین: گرج چمک کے طاقتور طوفان اس وقت سرگودھا کے جنوب میں موجود ہیں اور جنوب مشرق کی سمت میں بڑھ رہے ہیں ۔اگلے 1 سے 2 گھنٹوں میں خوشاب، چنیوٹ،

فیصل آباد، جھنگ اور ملحقہ علاقوں میں 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔اسکے علاوہ اگلے 1 گھنٹے میں کوٹلی، میرپور، جہلم اور بھمبر کے علاقوں میں بھی 65 سے 85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کیساتھ تیز بارش کی توقع ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں دھچکا لگ گیا، سینئر رہنما نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے سینئر پارلیمنٹرین سابق وزیر طاہر کھوکھر نے ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

یہ اعلان انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور،

مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود، سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری،سردار منصور خان، سردار اعجاز سدوزئی، راجہ عاصم اکرام، سردار شہزاد عزیزو دیگر رہنما موجود تھے۔

SHARING IS CARING….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں