ٹی ایل پی پر عائد پابندی ختم،وزارتِ داخلہ نےکالعدم کا سٹیٹس ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا – PAKISTAN PRESS

ٹی ایل پی پر عائد پابندی ختم،وزارتِ داخلہ نےکالعدم کا سٹیٹس ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا – PAKISTAN PRESS

ٹی ایل پی پر عائد پابندی ختم،وزارتِ داخلہ نےکالعدم کا سٹیٹس ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا – Nine News

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کی منظوری دے دی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر کالعدم کا سٹیٹس ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔وفاقی کابینہ کی جانب سے دی جانے والی

منظوری کی سمری وزارتِ داخلہ کو موصول ہوئی تھی ، جس کی روشنی میں د نوٹیفکیشن


جاری کیا گیا ہے اس طرح ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے اور جماعت پر عائد سیاسی پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی نوٹیفیکیشن جاری ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ

کالعدم لکھنے کی سفارش ابتدائی طور پر منظور کرکے کالعدم ختم کرانے سے متعلق


وفاقی کابینہ کی منظوری لینے کی ہدایت کی تھی۔گذشتہ روز وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا تھا کہ وزارت قانون نے حکومت پنجاب کی سفارشات کی منظوری دے دی اور پابندی اٹھانے کی حمایت بھی کی ہے۔ٹی ایل پی پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد اْسے ا?ئین کے تحت سیاسی ا?زادی حاصل ہوجائے گی، جس کے تحت وہ کرین کے نشان کے ساتھ انتخابات میں حصہ لینے کی مجاز ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں