محمد رضوان نے مجھے قران تحفے میں دیا اور میں روز اس کا ترجمہ پڑھ رہا ہوں ۔۔ میتھیو ہیڈن نے اسلام مذہب سے متعلق کیا کہا؟ –

محمد رضوان نے مجھے قران تحفے میں دیا اور میں روز اس کا ترجمہ پڑھ رہا ہوں ۔۔ میتھیو ہیڈن نے اسلام مذہب سے متعلق کیا کہا؟ –

جب سے آسٹریلیا کے سابق اوپنر بلے باز میتھیو ہیڈن پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ بنے ہیں تب سے ان میں الگ ہی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان جن کی سب سے اچھی بات یہ ہے…. کہ وہ اپنے کام سے وقت نکال کر نماز اور قرآن کی تلاوت کرتے ہیں۔ انہوں نے میتھیو ہیڈن کوتحفے میں قرآن تحفے میں شریف دیا ہے۔

میتھیو ہیڈن نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایک دن میں اپنے کمرے میں موجود تھا اور دروازہ کسی نے کھٹکھٹایا۔ جب میں نے دروازہ کھولا تو سامنے رضوان موجود تھے….. جس کے ہاتھ میں قرآن پاک تھا، وہ میرے لیے انتہائی حسین موقع تھا جو میں کبھی بھول سکوں گا۔

قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ نے دوران انٹرویو بتایا کہ میں اور رضوان آدھے گھنٹے تک زمین پر بیٹھے رہے اور آپس میں گفتگو کرتے رہے، اب میں قرآن شریف کا ترجمہ روز پڑھ رہا ہوں۔

میتھیو ہیڈن نے محمد رضوان کو بہترین انسان قرار دیا اور کہا کہ میں ایک عیسائی ہوں لیکن اسلام کے لیے تجسس رکھتا ہوں، ایک پیغمبر یسوع مسیح کی پیروی کرتا ہے تو دوسرا پیغمبر اسلام کی اور دونوں (مذاہب) ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔

خیال رہے میتھیو ہیڈن ایک بہترین بلے باز رہے ہیں اور اب وہ پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ بھی ہیں جن کے تجربے کے سائے میں رہ کر پاکستانی ٹیم آج ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کر رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں