چہروں پر پڑے نقاب ہٹانے کا وقت! گرفتار ملزم ’ ریمبو‘ نے عائشہ اکرام کے سارے راز کھول دیئے، سب کو ہلا دیا – Nation 92 News

چہروں پر پڑے نقاب ہٹانے کا وقت! گرفتار ملزم ’ ریمبو‘ نے عائشہ اکرام کے سارے راز کھول دیئے، سب کو ہلا دیا – Nation 92 News

Home / پاکستان / چہروں پر پڑے نقاب ہٹانے کا وقت! گرفتار ملزم ’ ریمبو‘ نے عائشہ اکرام کے سارے راز کھول دیئے، سب کو ہلا دیا

admin

October 10, 2021
پاکستان

1,188 Views

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ سانحہ گریٹر اقبال پارک کے کیس میں ایک نیا موڑ آگیا ہے، متاثر ہونے والی ٹک ٹاکر خاتون نے اپنے ہی ساتھی ریمبو کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیدیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عائشہ اکرام نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو جمع کروائے گئے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے۔

کہ 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک جانے اور فینز سے ملاقات کے حوالے سے سارا پلان خود ریمبو نے تیار کیا تھا اور مجھے مجبور کرکے ساتھ لے جا گیا تھا، ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر میری ویڈیوز بنا رکھی ​​​​​​​تھیں جن کی بنیاد پر وہ مجھے بل، ی۔ ک می، ل کرتا تھا۔ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو کا کہنا ہے کہ میں بے قصور ہوں، ہم کو بے گناہ معاملے میں ملوث کیا گیا ۔ مرکزی کردار عامر سہیل عرف ریمبو کا کہنا ہے کہ مجھے اور میری ٹیم کو بے گنا ہ گرفتار کیا گیا ہے یہی میری بے گنا ہی کے گواہ ہیں۔ مجھے ایک روز قبل بتایا گیا کہ کیس کی تفتیش میں ایس پی تبدیل ہوگیا ہے تھانے پہنچنے پر مجھے اور میری ٹیم کو گرفتار کر لیا گیا۔ عائشہ اکرم نے مجھ سے کہا کہ جتنے بھی ملزم پکڑے فی کس پانچ پانچ لاکھ لیں گے، میں نے اسے کہا پیسے کے پیچھے نہ بھاگو اپنے کیس کی پیروی کرو میں اس پلان کا حصہ نہیں بنا عائشہ نے مجھے دھمکی لگائی جو کہتی ہوں وہ تم نہ کیا تو جیل کی ہوا کھلاؤں گی۔ میری اور عائشہ کی غیر اخلاقی تصویر اور ویڈیو ایک سال پرانی ہیں میں پہلے بھی آگاہ کر چکا لڑکی کی رضامندی کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا ہمارے درمیان جو کچھ ہوا اور جو بھی رشتہ تھا باہمی رضا مندی سے تھا۔

Check Also



پاکستان کے کس کھلاڑی کا خوف ہے؟ آسٹریلیا کے کپتان نے نام بتادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ …

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں