ممبئی (ویب ڈیسک) ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بارے میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں —–کہ وہ اپنی فیملی سمیت برطانیہ کے دارالحکومت لندن منتقل ہونے والے ہیں تاہم ان کی کمپنی ریلائنس گروپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔

بھارتی میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ مکیش امبانی نے لندن کے علاقے سٹوک پارک میں 300 ایکڑ کی جائیداد خریدی ہے جہاں وہ 49 بیڈ رومز پر مشتمل رہائش گاہ بنائیں گے اور بیوی بچوں سمیت یہاں منتقل ہوجائیں گے۔

رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ مکیش امبانی نے یہ جائیداد 592 کروڑ روپے میں خریدی ہے ، اس کے علاوہ ان کی فیملی کیلئے ایک مندر اور ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا جس پر 100 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

مکیش امبانی کے ریلائنس گروپ نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ امبانی فیملی ممبئی میں ہی مقیم رہے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن کی پراپرٹی گالف کورس بنانے کیلئے خریدی گئی ہے

جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ریلائنس گروپ تیزی کے ساتھ ترقی کر رہا ہے۔واضح رہے کہ اس وقت مکیش امبانی بھارت کے صنعتی شہر ممبئی میں رہائش پذیر ہیں جہاں ان کا گھر چار لاکھ مربع فٹ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW