ریاض(نیوز ڈیسک —-) سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پر جنرل پریذیڈنسی، دفاع اور داخلہ سمیت 8 وزارتوں میں کرپشن کے خلاف

بڑی کارروائی میں 172 اہم سرکاری شخصیات کو حراست میں لیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق کرپشن کے خلاف تحقیقات کرنے والے ادارے نیشنل اینٹی

 کرپشن کمیشن نزاھتہ نے جنرل پریذیڈنسی سمیت نیشنل گارڈ، دفاع، داخلہ، خارجہ اور صحت سمیت 8 وزارتوں کے دفاتر میں جانچ پڑتال کی۔

نزاھتہ کے مطابق 6 ہزار سے زائد دفاتر کی جانچ پڑتال میں 512 کیسز کی تفتیش کی گئی جس کی روشنی میں 172 ملازمین کو رشوت، طاقت کے ناجائز استعمال اور خرد برد پر گرفتار کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن ادارے کے سربراہ نے مزید بتایاکہ یہ گرفتاریاں ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے ملک میں کرپشن کے خاتمے کے عزم کے تحت کی گئی ہیں۔واضح رہے —-

کہ سعودی عرب میں محمد بن سلمان کے ولی عہدی پر فائز ہونے کے بعد سے کرپشن اور احتساب کے کڑے قوانین کے تحت کئی شہزادوں سمیت اہم حکومتی شخصیات کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW