اسلام آباد(نیوز ڈیسک—- ) مہنگے پٹرول اور گیس کے نرخوں میں آئے روز اضافے کے بعد عوام کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی ،پاکستان کو ادھار تیل و گیس کی خریداری کی سہولت مل گئی ۔وزارت اقتصادی امور کے اعلامیہ کے مطابق

پاکستان کو اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کی طرف سے ماہانہ 76 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ملیں گے جس کے ذریعے پاکستان اپنے خزانے پر بوجھ ڈالے بغیر ادھار تیل و گیس کی سہولت سے فوری فائدہ اُٹھا سکتا ہے ،پاکستان سعودی عرب سے تیل و گیس کی خریداری بھی کر سکے گا ۔

وزارت اقتصادی امور نے کہا ہے; کہ پاکستان کو ادھار پر تیل و گیس خریداری کی سہولت مل گئی،اعلامیے کے مطابق پاکستان اور آئی ٹی ایف سی کے درمیان مضاربہ فنانسسنگ معاہدہ پر دستخط کردیے گئے ہیں،وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان کو سالانہ

ڈیڑھ ارب ڈالر کی فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے مالی سہولت کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر پر دبائوکم ہوگا۔اعلامیے کے مطابق رقم سے پاکستان خام تیل، ر4یفائنڈ پٹرولیم مصنوعات، ایل این جی درآمد کرسکے گا، اسکے علاوہ پی ایس او، پارکو، پاکستان ایل این جی کے لیے درآمد کی سہولت ہوگی۔

CLICK MORE BELOW