ایک لڑکا اور کافی لڑکیاں – Nation 92 News

”ایک ”لڑکا” اور کافی ”لڑکیاں —

اسلام آباد(—-نیوز ڈیسک–) کسی نوجوان کی ایک دن میں ایک لڑکی سے ملاقات طے ہو جائے تو اسے بہت کافی سمجھا جاتا ہے۔ ایک ہی دن میں ایک سے زائد لڑکیوں سے رومانوی ملاقات طے کرنا قدرے عجیب بات سمجھی جائے گی

لیکن کوئی نوجوان ایک ہی دن میں اکٹھی چھ لڑکیوں کے ساتھ ملاقات طے کر لے تو کیا ہو گا؟ اس سوال کا جواب آپ کو ایک امریکی نوجوان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے مل سکتا ہے۔ ویب سائٹ واشنگٹونین کی رپورٹ کے مطابق

جسٹن نامی اس نوجوان نے اپنی پہلی محبوبہ لسیٹ پائلنٹ کو ٹرکسٹن ان نامی ریسٹورنٹ میں بلایا تو ساتھ ہی یہ بھی بتایا —-کہ اس کی ایک اور دوست بھی وہاں آ رہی ہے۔ کچھ دیر بعد جب وہ لڑکی ریسٹورنٹ میں پہنچی تو لسیٹ کو اندازہ ہوا

کہ معاملہ کچھ گڑ بڑ ہے، اور اس کے بعد اس نے اگلے واقعات کی دلچسپ تفصیلات سوشل میڈیا پر براہ راست بیان کر کے انٹرنیٹ صارفین کو خوب محظوظ کیا۔ لسیٹ نے اپنی پہلی ٹویٹ میں لکھا ”میں یہاں ایک لڑکے کے ساتھ ملاقات کے لئے آئی تھی

لیکن اب یہاں ایک اور لڑکی آ گئی ہے۔ وہ فون پر بات کر رہا ہے اور اس دوران میں نے اس لڑکی کو حقیقت سے خبردار کر دیا ہے۔“ کچھ دیر بعد لسیٹ نے اگلی ٹویٹ میں لکھا ” اب یہاں ایک اور لڑکی آ گئی ہے۔

وہ پھر فون سننے چلا گیا ہے۔ ہم تینوں لڑکیوں نے انتظامیہ اور سکیورٹی اہلکاروں سے بھی بات کر لی ہے تا کہ اس دھوکہ باز کو سبق سکھا سکیں۔ “ اگلی ٹویٹ میں لسیٹ نے مزید بتایا ”اب ہم تینوں لڑکیاں ریسٹورنٹ سے باہر آ گئی ہیں۔

دروازے پر ہمیں دو اور لڑکیاں ملی ہیں جو اسی نوجوان کے بارے پوچھ رہی تھیں۔ حیرت ہے اس نے ان دونوں کو بھی بلا رکھا تھا۔“اس کے بعد آخری ٹویٹ میں لسیٹ نے بتایا ” ہم پانچوں سامنے والے ریسٹورنٹ میں گئیں

اور وہاں کچھ مشروبات پئے۔ جب ہم واپس گئیں تو اسے (نوجوان کو) ایک اور لڑکی کے ساتھ بیٹھے دیکھا۔ ہماری واپسی پر اسے بھی اندازہ ہو گیا تھا کہ اب اس کے ساتھ کچھ بہت برا ہونے والا ہے اور وہ موقع پا کر وہاں سے بھاگ نکلا

HJDS7845785JHXUER

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں