ملازمت کے خواہشمندپاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری بڑے عرب ملک نے پاکستان سے ہزاروں ملازمین کی ڈیمانڈ کردی

ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری,,, بڑے عرب ملک نے پاکستان سے ہزاروں ملازمین کی ڈیمانڈ کردی

کورونا کی وبا کے باعث سعودی عرب سے ہزاروں پاکستانی بے روزگار ہو گئے تھے——— یا انہیں عارضی طور پر چھُٹی دے کر واپس بھیج دیا گیا تھا، جن کی اب سعودیہ واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ سعودیہ میں ملازمت کے لیے بے چین پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے۔ سعودی کمپنیوں نے پاکستان سے تین ہزار ورکرز کی ڈیمانڈ کر دی ہے۔

عرب خبررساں ادارےسے بات کرتے ہوئے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل کاشف احمد نور نے بتایا کہ ایمپلائمنٹ بیورو کو گزشتہ دو روز کے دوران ہی سعودی عرب سے تین ہزار نئے ورکرز کی ڈیمانڈ موصول ہوئی ہے۔

جن میں ڈرائیورز، پلمبرز، اکاوٴنٹ آفیسرز، آئی ٹی اور دیگر شعبوں کے کارکنان شامل ہیں۔سعودیہ میں ملازمت کے خواہش مندوں کی متعلقہ شعبوں میں بھرتیوں کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سفری پابندیوں کے باعث پاکستانی ورکرز کو سعودی عرب بھجوانے کا عمل تعطل کا شکار رہا جو اب دوبارہ سے بحال کر دیا گیا ہے۔جو ورکرز حالیہ پابندیوں کے باعث اپنی ملازمتوں پر نہیں پہنچ پائے انہیں ایڈجسٹ کیا گیا ہے

اور اب دو ہفتوں کی تاخیر کے بعد انہیں بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔بیوروآف امیگریشن کے ریکارڈ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی ورکرز کی طلب پر فرق ضرور پڑا ہے لیکن گزشتہ ماہ سے حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

کاشف نور نے بتایا کہ دسمبر میں حالات بہتری کی طرف جا رہے تھے لیکن اچانک کئی ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث سفری پابندیاں عائد کردی گئیں اور پورا عمل معطل ہوا۔

سعودی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث عائد کی گئی سفری پابندیاں اٹھانے کے بعد پاکستان بیورو آف امیگریشن نے ورکرز کی بھرتیوں کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کے باعث ہونے والے لاک ڈاوٴن کی وجہ سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک سے ایک لاکھ سے زائد پاکستانی نوکریاں ختم ہونے یا ویزے کی معیاد ختم ہونے پر پاکستان واپس آگئے تھے۔اس لاک ڈاوٴن کے نتیجے میں41 ہزار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا ہے۔

SHARING IS CARING……

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں