ترک صدر طیب اردگان کے بارے میں افسوسناک اطلاعات۔۔ کہرام مچ گیا – Qahani.com

ترک صدر طیب اردگان کے بارے میں افسوسناک اطلاعات— کہرام مچ گیا —

 

Android App iOS App

ترکی میں صدررجب طیب اردوان کی صحت سے متعلق جعلی خبریں پھیلائی جانے لگیں—- جس پر متعلقہ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے—- متعدد افراد سے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے” مطابق ترکی میں

حکام نے 30 افراد کے خلاف تفتیش شروع کر دی ہے جن پر صدر رجب طیب اردوان کی صحت سے متعلق ٹویٹس کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے کا الزام ہے۔پولیس حکام کے— مطابق ان افراد نے ”ہیش ٹیگ ’اولمس‘ کا استعمال کرتے ہوئے

ٹویٹر پر غلط مواد پوسٹ کیا۔ ترک زبان میں اولمس کا مطلب موت ہے۔— یہ ہیش ٹیگ جلد ہی ٹرینڈ کرنے لگا…. اور اس دوران ترک صدر کی صحت سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگیں۔ ترک صدر کے حامیوں نے افواہوں کو رد

کرنے کے لیے ان کی مختلف سرگرمیوں میں شرکت کی تصاویر پوسٹ کیں۔ ان کے مخالف سیاستدان اکثر ان کی —صحت سے متعلق سوال کرتے رہتے ہیں …جبکہ گزشتہ کئی برسوں سے اس بارے میں غیر مصدقہ اطلاعات آتی رہی ہیں۔

یاد رہے کہ رجب طیب اردوان کی ”آنت” کا آپریشن 2011 میں ہوا تھا۔ اس کے بعد سے کئی مرتبہ اس بات کی تردید کر چکے ہیں کہ انہیں کینسر ہے۔ اس وقت رجب طیب اردوان کی عمر 67 برس ہے۔

بی بی سی کے مطابق اردوان کی صحت سے متعلق تازہ قیاس آرائیوں کے بعد حکمران جماعت اے کے پی کی جانب سے صدر کی کئی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جن میں وہ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ صدر نے انقرہ میں کئی تقریبات میں شرکت کی جو ان کی سیاسی جماعت کے اقتدار میں آنے کی 19ویں سالگرہ سے متعلق تھیں۔

READ MORE NEWS BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں