عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی – The News 100

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی –

  1. ن ، اسلام آباد(اےایف پی، آن لائن)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 1.6فیصد کمی کیساتھ 81.51ڈالرز فی بیرل پر آگئیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق,
  2. عالمی منڈی میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت میں 1.6فیصد کمی دیکھی گئی جس کے ساتھ ہی فی بیرل قیمت 81.51ڈالرزپر آگئی۔دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس
  3. انٹرمیڈیٹ کی قیمتوں میں بھی 2.1 فیصد کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی بیرل کی نئی قیمت 79.90ڈالرز ہوگئی۔دریں اثنا پیپلز پارٹی کی مرکزی نائب صدر و رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ,,
  4. عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں 1.6 فیصد کمی آئی ہے، مہنگائی سرکار تیل میں قیمتوں میں کمی کا اعلان کب کرے گی؟۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر
  5. اپنے ایک ٹویٹ میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 17.37 فیصد کی ریکارڈ لیول پر پہنچ چکی ہے,,,
  6. ، ہفتے کے دوران 30 سے زائد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔شیری رحمان نے کہا کہ ڈالر 1 روپے 80 پیسے کے اضافے سے بلند ترین سطح 176 روپے تک پہنچ گیا،,,,
  7. دوسری طرف 3 سال میں تباہی سرکار نے 16 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی، قرضوں، ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ قابل تشویش ہے
  8. Read more article….
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں