شدید سردی اور ۔بارشیں کب تک ہوں گی۔۔۔محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو بری خبر سنا دی – The News Pak

شدید سردی اور ۔بارشیں کب تک ہوں گی—-محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو بری خبر سنا دی —

محکمہ موسمیات نے رواں ماہ نومبر کے آخری ہفتے میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں پر مشتمل بارش برسانے والا سسٹم نومبر کے آخری ہفتے

میں لاہور پہنچے کا جس کے نتیجے میں لاہور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے……. بارش سے نہ صرف سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا بلکہ گزشتہ کئی روز سے جاری فضائی آلودگی میں بھی کمی واقعہ ہونےکا امکان ہے

واضح رہے: کہ گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی کا سلسلہ برقرار رہا—- جس کے نتیجے میں شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 360 ریکارڈ کی گئی مزید برآں محکمہ ماحولیات نے

فضائی آلودگی کے خاتمے کے لئے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 16978 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی محکمہ ماحولیات نے متعدد گاڑیوں کو تھانوں میں بند کروا دیا جبکہ ان گاڑیوں سے جرمانے کی مد میں 96 لاکھ روپے موصول کئے۔

CLICK MORE —-

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں