دیار غیر سے آئے روحانی پیر ڈاکٹر مالا کردستانی نے اسلام آباد میں بیمار اور معذور لوگوں کو گھنٹوں انتظار کروا دیا،لوگوں کی ڈبہ پیر کہہ کربددعائیں – PAKISTAN PRESS

دیار غیر سے آئے روحانی پیر ڈاکٹر مالا کردستانی نے ”اسلام آباد”’ میں بیمار اور معذور لوگوں کو گھنٹوں انتظار کروا دیا…، لوگوں کی ڈبہ پیر کہہ کربددعائیں –

اسلام آباد(—آن لائن—) دیار غیر سے آئے ہوئے نام نہاد روحانی پیر ڈاکٹر مالا کردستانی نے وفاقی دارالحکومت میں پورے ملک سے آئے ہوئے بیمار اور معذور لوگوں کو گھنٹوں انتظار کروا کر اجتماعی بددعائیں دینے پر مجبور کردیا۔

نام نہاد ڈاکٹر مالا کردستانی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبر مشہور ہوئی تھی کہ وہ گونگے، بہرے اور معذور بچوں کا روحانی علاج کرتا ہے لیکن موصوف پہلے سینیٹر طلحہ کے فارم ہاؤس پر صرف وی آئی پی لوگوں پر اپنی جعلی

روحانیت کا اثر ڈالتا رہا اور پشاور، کوئٹہ،ملتان، سرگودھا، جھنگ، لاہور اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے  سینکڑوں لوگ اپنے معذور بچوں کے علاج کے لئے گھنٹوں انتظار کرتے رہے۔ بعد ازاں جعلی روحانیت کا حامل ڈاکٹر مالا قومی اسمبلی کے

ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کا مہمان بن گیا تو وہاں بھی کسی عام پاکستانی کے بچے کا علاج کرنے کی بجائے صرف وی آئی پی روحانی علاج معالجہ کرنے میں مصروف رہا۔بعد ازاں قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے اسے سرینا ہوٹل میں دعوت دی

تو لوگ تقریباً تین بجے تک اس ڈبہ پیر کی جھلک دیکھنے کے لئے انتظار کرتے رہے—- اور اسی کشمکش میں لوگوں نے ایک دوسرے کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔ڈبہ پیر وہاں سے سیدھا سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے گھر پہنچا

اور اسی دوران تڑپتے اور بلکتے ہوئے بچوں کو والدین لیکر یوسف رضا گیلانی جو کہ ملتان سے خود بھی ایک روحانی گدی کے سجادہ نشین ہیں اور حضرت موسیٰ پاک شہید ان کے بزرگ تھے لیکن سابق وزیراعظم نے اس ڈبہ پیر کے سامنے روحانی طور پر ہتھیار ڈالتے ہوئے

اپنے مریدوں کو بھی اس ڈبہ پیر سے دم کروایا۔ اس دوران سید یوسف رضا گیلانی کے گھر کے باہر تنگ آئے ہوئے عوام نے ڈبہ پیر ڈاکٹر مالا اور یوسف رضا گیلانی کو اجتماعی بدعائیں دینا شروع کردیں۔ بیمار بچوں کے والدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا

کہ یہ کیسا روحانی پیر ہے جو عوام کو سکھ دینے کی بجائے دکھ دے رہا ہے اس دوران وفاقی پولیس کے افسران اپنے عزیزواقارب کو پروٹوکول کے ساتھ اندر لے جا کر اس ڈبہ پیر سے علاج کرواتے رہے۔یوسف رضا گیلانی کے گھر کے باہر لوگوں نے جی بھر کر بدعائیں دیں۔ایک خاتون نے کہا

ایسے ڈبہ پیر پر ہم لعنت بھیجتے ہیں۔لوگوں کا کہنا تھا کہ اب ہماری بدعائیں ڈبہ پیر ڈاکٹر مالا اور یوسف رضا گیلانی کا پیچھا کریں گی۔لوگوں کا غصہ دیکھ کر ڈبہ پیر مالا کردستانی گاڑی میں بیٹھ کر رفوچکر ہو گیا۔

 

click more

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں