’’ حاضر ہو,,,‘‘ ثاقب نثار” کو بھی طلب کر لیا گیا—
اسلام آباد ((ویب ڈیسک….) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی جاوید لطیف نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی کا معاملہ اٹھا دیا….، جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی
اطلاعات و نشریات کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے— جس کے مطابق قائمہ کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سمیت تمام متعلقہ افراد کو طلب کر لیا۔رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا
اجلاس 22 نومبر کو طلب کیا گیا ہے….،چیئرمین کمیٹی جاوید لطیف نےسابق چیف جج ”’راناشمیم”’ کوبھی کمیٹی کےآئندہ اجلاس میں طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2021” پر غور کیا جائے گا۔
خیال رہے; کہ گلگت بلتستان کی سپریم ایپلٹ کورٹ کے سابق چیف جسٹس” رانا ایم شمیم”’ نے اپنے مصدقہ حلف نامے میں کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے گواہ تھے جب اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر
رہا نہ کیا جائے۔گلگت بلتستان کے سینیئر ترین جج نے پاکستان کے سینیئر ترین جج کے حوالے سے اپنے حلفیہ بیان میں لکھا ہے کہ ’میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف عام انتخابات کے انعقاد تک جیل میں رہنا چاہئیں۔
جب دوسری جانب سے یقین دہانی ملی تو وہ (ثاقب نثار) پرسکون ہو گئے: اور ایک اور چائے کا کپ طلب کیا تاہم ان الزامات کی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے تردید کی ہے۔
CLICK MORE 234872387329875987LKJJHHGF——-