پاکستانی تیاری کرلیں کچھ ہی گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے؟ –

…پاکستانی تیاری کرلیں کچھ ہی گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے؟ –

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ
بارش کی توقع ہے۔پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا،

فیصل آباد ،قصور، منڈی بہاؤالدین، بھکر، میانوالی، بہاولنگراور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخواصوبہ کے پیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پور،کوہستان، سوات ، دیر،

مالاکنڈ، پشاور ،مردان،صوابی، کرم ،کوہاٹ، بنوں ،وز یرستان اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔سندھ صوبہ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکرمیں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے۔بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم رات کے

اوقات میں بارکھان ،ژوب اور گردوانواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔

                                                                                             sharing is caring

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں