یوٹیوب پر 40ملین ویوز آئے مگر جانم فدائے حیدری کلام پڑھنے والےامجد بلتستانی کو ایک رپیہ بھی نہ ملا

یوٹیوب پر 40ملین ویوز آئے مگر ‘جانم فدائے حیدری’کلام پڑھنے والے’امجد بلتستانی’ کو ایک رپیہ بھی نہ ملا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سوشل میڈیا پر’’ جانم فدا ئے حیدری ‘‘کلام سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے بچے امجدکو خالی شہرت ہی نصیب
ہوئی،یوٹیوب پر40ملین ویوز ملنے کے باوجود ایک پیسہ بھی غریب بچے کو نہ مل سکا ،امجد اور اس کے والدین کسمپر سی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ایک پروگرام میں امجد

علی نے بتایا کہ اس کے والد سکیورٹی گارڈز ہیں اور ان کی تنخواہ سے گھر کا خرچتک پورا نہیں ہوتا جس کے باعث میرے والے امسال بھی عید الاضحی پر قربانی نہیں کرسکے کیونکہ ہماری قربانی کرنے کی حیثیت نہیں ہے۔اس سوال پر کہ آپ کے سوشل میڈیا پرکلام ’’جانم فدائےحیدری‘‘ کے بعد 40ملین سے زائد ویوز تھے توآپ کویوٹیوب کی جانب سے
کوئی پیسہ نہیں ملا ؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ مجھے ایک روپیہ بھی نہیں ملا

اور وہ کلام کسی اور کے کھاتے میں چلا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس کے دو چھوٹے بھائی بھی ہیں جو پڑھتے ہیں اور ان کا پڑھائی کا خرچ بھی بڑی مشکل سے چلتا ہےاور اس کےعلاوہوالد کی تنخواہ صرف پندرہ ہزار روپے ہیں اور گھر کا رینٹ 10 ہے اور والد صاحب کی تنخواہ گھر کے کرایہ میں ہی چلی جاتی ہے اور میں دیہاڑی تین سو روپے پر کام کرتا ہوں.

                                 SHARING IS CARING

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں