کترینہ کیف اپنے ہونیوالے دولہا سے عمر میں بڑی لیکن وکی کوشل زیادہ امیر ہیں یا اداکارہ ؟ وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہیں – Nation 92 News

کترینہ کیف اپنے ہونیوالے دولہا سے عمر میں بڑی لیکن وکی کوشل زیادہ امیر ہیں یا اداکارہ,,, ؟ وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہیں –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک—)کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات 7 سے 12 دسمبر تک جاری رہیں گی اور شادی کے لیے ہوٹل میں بکنگ بھی کر لی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی مرکزی تقریب جانا محل میں ہوگی۔

اداکار وکی کوشل اور بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کی تیاریاں راجستھان کے رائل سکس سینسز فورٹ ہوٹل میں جاری ہیں۔ کترینہ کیف اپنے ہونے والے شوہر سے عمر میں بڑی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ دیگر کئی معاملات میں بھی وہ

وکی کوشل سے بہت آگے ہیں۔ کترینہ 16 جولائی 1983 کو پیدا ہوئیں جب کہ وکی کوشل 16 مئی 1988 کو پیدا ہوئے، اس طرح کترینہ کیف اپنے ہونے والے شوہر سے تقریباً 5 سال بڑی ہیں۔ یہی نہیں، کترینہ جائیداد، آمدنی اور گاڑی کے معاملے

میں بھی وکی کوشل سے بہت آگے ہیں۔کترینہ کیف کی سالانہ آمدنی 15 کروڑ بھارتی روپے جب کہ وکی کوشل کی سالانہ آمدنی 8 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ کترینہ کیف تقریباً بھارتی 200 کروڑ روپے کی مالک ہیں— جب کہ وکی کوشل کے اثاثوں کی

مالیت 25 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ کترینہ کیف کی کار کلیکشن کی بات کریں تو ان کے پاس 4 مہنگی کاریں ہیں جن میں لینڈ روور، رینج روور، ووگ کی قیمت 3 کروڑ روپے ہے،اوڈی کیو 7 کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے،

مرسڈیز ایم ایل 350 کی قیمت 80 لاکھ روپے اور اوڈی کیو5 کی قیمت 60 لاکھ روپے ہے۔ وکی کوشل کے پاس 3 کاریں ہیں جن میں مرسڈیز بینز جی ایل سی کی قیمت تقریباً 50 لاکھ ہے،  اور بی ایم ڈبیو ایکس5 کی قیمت 70 لاکھ روپے ہے۔

وکی کوشل ممبئی کے اندھیری ویسٹ میں واقع کوشل کے اپارٹمنٹ کی 28 ویں منزل پر اپنے والدین اور بھائی کے ساتھ رہتے ہیں۔ کترینہ کیف ممبئی میں 2 مہنگے اپارٹمنٹس کی مالک ہیں جن کی قیمت تقریباً 45 کروڑ روپے بھارتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق لندن میں ان کا اپنا ایک خوبصورت بنگلہ بھی ہے جس کی قیمت 7 کروڑ روپے بھارتی ہے۔

CLICK MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں