(ن)لیگ کی مشکلات بڑھ گئیں! کسے گرفتار کر لیا گیا؟ پوری پارٹی میں ہلچل

(ن)لیگ کی مشکلات بڑھ گئیں,,! کسے گرفتار کر لیا گیا…؟ پوری پارٹی میں ہلچل

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک—- ) نیب نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف ٹی ٹی اسکینڈل کے مرکزی ملزم علی احمد کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا، نیب کو مطلوب ملزم دو سال سے مفرور تھا، علی احمد خان سی ایم ہاؤس میں

ڈائریکٹر اسٹریٹجی تعینات رہ چکا تھا۔ذرائع کے مطابق نیب نے ٹی ٹی اسکینڈل کے مرکزی ملزم علی احمد کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا ہے،ٹی ٹی اسکینڈل میں نیب لاہور کو مطلوب ملزم علی احمد خان دو سال سے مفرور تھا،

ملزم علی احمد کو اسلام آباد کے ہوٹل کے باہر سے گرفتار کیا گیا،علی احمد خان سی ایم ہاؤس میں ڈائریکٹر اسٹریٹجی تعینات رہ چکا تھا۔ علی احمد پرٹی ٹی اسکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔علی احمد خان ماڈل ٹاؤن کا رہائشی ہے۔

ملزم کو راہداری ریمانڈ کیلئے آج (بدھ کو ) احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، ملزم کو تفتیش کیلئے نیب لاہور میں منتقل کردیا جائے گا۔ گرفتاری کے وقت ایم پی اے ملک احمد خان بھی ملزم کے ساتھ تھے، ملک احمد خان ملزم کے ساتھ گاڑی میں جاکر بیٹھ گئے تھے۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں