چیف جسٹس کا تحریک انصاف کو زوردار جھٹکا۔۔۔اب ہو گا دمادم مست قلندر۔۔بڑی خبر آ گئی – Qahani.com

چیف جسٹس کا تحریک انصاف کو زوردار جھٹکا….اب ہو گا دمادم مست قلندر,بڑی خبر آ گئی

پولٹری اور لائیو سٹاک قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس سید محمد عتیق شاہ نے سیکریٹری فوڈ سے گوشت کی قیمت سے متعلق استفسار کیا، جس پر سیکریٹری نے بتایا کہ مارکیٹ میں 600 روپے فی کلو گوشت مل رہا ہے۔….

چیف جسٹسقیصر رشید نے سوال کیا کہ پہلے تین سو سے ساڑھے تین سو روپے فی کلو گوشت ملتا تھا، اب 600 روپے کلو ہوگیا، حکومت کیا کارہی ہے، حکومت سے ایک روٹی کی قیمت کنٹرول نہیں ہوتی، مہنگائی کی وجہ سے عوام شدید تکلیف میں ہے، عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں..

۔ عدالت نے سیکریٹری فوڈ کو ایک ہفتے میں قیمتوں کا تعین کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ سیکریٹریفوڈ نے بتایا کہ بجلی اور دیگر چیزوں کے نرح میں اضافہ کی وجہ سے خوراک کی اشیاء کی قیمتوں پر اثر پڑا ہے، قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔..

پولٹری ایسوسی ایشن کے وکیل بابر خان یوسف زئی نے عدالت کو بتایا کہ ’عدالت نے چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کردی ہے، اس وجہ سے پولٹری ایسوسی ایشن کا نقصان ہورہا ہے، پاکستان میں چوزوں کی ماہانہ پیداوار 12 کروڑ ہے جبکہ اپنی طلب 5 سے 6 کروڑ کے قریب ہے،,

برآمد پر پابندی سے سرکل متاثر ہوا اور چوزے کی قیمت 40 روپے تک پہنچ گئی۔ بابر خان یوسف زئی نے کہا کہ چوزے کی برآمد پر عائد پابندی سے پولٹری سے وابستہ لوگ بہت متاثر ہو رہے ہیں۔ عدالت نے سیکریٹری فوڈ، ڈی جی لائیو اسٹاک اور

پولٹری ایسوسی ایشن مل بیٹھ کر ایک ہفتے میں قیمتوں کا تعین کرنے اور رپورٹ پیش کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دیں اور مشکلات کو کم کریں۔ عدالت نے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی۔

READ MORE ARTICLES BELOW….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں