مجھ سے پہلے میرے شوہر کی 13 بیو یا ں تھیں لیکن میں نے اس کے باوجود شوہر کی یہ چیز دیکھ کر شادی کرلی – Nation 92 News

مجھ سے پہلے میرے شوہر کی 13 بیو یا ں تھیں… لیکن میں نے اس کے باوجود ”شوہر کی یہ چیز دیکھ کر شادی کرلی –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی کرنا ہر انسان کی بڑی خواہش ہوتی ہے– جبکہ اسلام میں مرد کو چار شادیوں کا شرعی حق دیا گیا ہے— جب کہ نام نہاد روحانی بابوں کے ہتھے چڑھ کر زندگی برباد کرنے کی کہانیاں ہمارے ہاں تو پائی جاتی ہیں

لیکن جدید مغربی معاشروں سے بھی گاہے بگاہے اس حوالے سے ایسی کہانیاں سامنے آتی ہیں۔ کہ ہر کوئی شرم سے منہ چھپاتا پھرے۔ اب ایک خاتون نے ایسے ہی ایک نام نہاد روحانی شخص کا پول کھول دیا ہے۔ جس نے اسے اپنی 14ویں بیوی

بنا لیا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق اس خاتون کا نام کیلی ہے– جس نے ایک کتاب کے ذریعے اس روحانی لیڈر کے متعلق چشم کشا انکشافات کیے ہیں۔ کیلی نے کتاب میں لکھا ہے کہ اس وقت میری عمر 27سال تھی جب میں اس گروہ کے لوگوں کے ہتھے چڑھی۔

کیلی لکھتی ہے کہ ’’میری شادی کو اس وقت 18سال گزر چکے تھے– اور میں اپنے شوہر جیمز کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی تھی تاہم ماں باپ کی موت کے بعد میں اس گروہ کی طرف راغب ہو گئی۔ اس گروہ کا لیڈر نیو میکسیکو کے

دورافتادہ علاقے میں رہتا تھا– اور وہاں اس کے سینکڑوں پیروکار بھی اس کے ساتھ رہتے تھے۔ اس لیڈر نے پہلے بھی 13شادیاں کر رکھی تھیں۔ جب میں اس سے ملی تو اس نے مجھے بھی شادی کی پیشکش کر دی اور چند دن بعد میں اس کی 14ویں

بیوی بن گئی۔ یہ بات میں نے اپنے شوہر سے ہمیشہ چھپا کر رکھی– کہ میں نے اس سے چوری دوسری شادی بھی کر رکھی ہے۔ میں زیادہ تر وقت اس لیڈر کے ساتھ اس کے ٹھکانے پر اس کی باقی 13بیویوں کے ساتھ گزارتی تھی۔

اس ٹھکانے پر گزارا وقت آج میری زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا ہے۔ وہاں میں نے اس لیڈر کو کئی خواتین کے ساتھ بُرائی کرتے ہوئے دیکھا۔ یہ تمام خواتین اس کی عقیدت مند ہوا کرتی تھی– اور وہ انہیں گناہوں سے پاک کرنے کے بہانے ان کے ساتھ بُرائی کرتا تھا۔

بالآخر مجھے اس آدمی کی حقیقت معلوم ہو گئی– اور میں نے اس گروہ کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ جب میں نے اسے چھوڑا تو اس آدمی نے یا اس کی باقی 13بیویوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا اور میں واپس اپنی زندگی میں آگئی۔

جب میں نے اتنے سال بعد اپنے شوہر کو یہ سچ بتایا –تو اس کی آواز بھرا گئی۔ میں نے اس سے کہا کہ ’’مجھے نہیں معلوم کہ میں کہاں سے شروع کروں، میں امید کرتی ہوں کہ تم مجھے معاف کر دو گے۔‘‘ میرے شوہر نے کپکپاتی

آواز سے مجھے معاف کر دیا۔ آج 49سال کی عمر میں میں ایک نارمل بیوی ہوں اور اپنے شوہر کی شکرگزار ہوں– کہ اس نے مجھے معاف کرکے نئی زندگی شروع کرنے کا موقع دیا۔‘‘

click more below

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں