نواز شریف کا ’اِن ہاؤس تبدیلی ‘ کے لیے گرین سگنل آگیا! مولانا کو کیا ٹاسک سونپ دیا؟ حکومتی صفوں میں کھلبلی – PAKISTAN PRESS

نواز شریف کا ’اِن ہاؤس تبدیلی ‘ کے لیے گرین سگنل آگیا…! مولانا کو کیا ٹاسک سونپ دیا,,؟ حکومتی صفوں میں کھلبلی –

 معروف صحافی شہزاد اقبال نے جیو نیوز کے پروگرام ’ نیا پاکستان‘ میں کہا–کہ اپوزیشن نے حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر ٹف ٹائم دینے کا ارادہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نوازشریف نے اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

نوازشریف نےمولانا فضل الرحمن کو پیپلز پارٹی کو آن بورڈ لانے کا ٹاسک بھی سونپ دیا ہے۔پی ڈی ایم کی قیادت جو پہلے تحریک عدم اعتماد پر قائل نہیں تھی اب تحریک عدم اعتماد لانے کی بات کر رہی ہے– مگر اہم بات یہ ہے کہ جب دو ہفتے

پہلے شہباز شریف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے جواب دیا ابھی اس کا وقت نہیں آیا ہے۔قبل ازیں بتایا گیا کہ اپوزیشنجماعتوں نے مرحلہ وار تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تجویز پیش کی گئی– کہ اِن ہاؤس تبدیلی مرحلہ وار لائی جائے جس میں پہلے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک لائی جائے گی۔سینیٹ میں کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کے اسد

قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ لائحہ عمل کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی اہم ملاقاتیں جاری ہیں۔خورشید شاہ، خواجہ سعد رفیق اور شاہد اختر علی نے مسلم لیگ ق کے وفد سے ملاقات کی ہے۔

مسلم لیگ ق کی جانب سے اپوزیشن سے تعاون پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔اپوزیشن نے مسلم لیگ ق سے حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے اور انتخابی اصلاحات بل کی حمایت نہ کرنے کی درخواست بھی کی

جس پر ق لیگ نے انتخابی اصلاحات بل کی حمایت سے انکار کر دیا ۔یہاں واضح رہے کہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے اپوزیشن نے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔

read more news articles below”””’

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں