شرمیلا فاروقی کے شوہر نے انہیں شادی کیلئے کیسے پروپوز کیا تھا ؟برسوں بعد حیران کن حقیقت سامنے آگئی – PAKISTAN PRESS

شرمیلا فاروقی کے شوہر نے انہیں شادی کیلئے کیسے پروپوز کیا تھا… ؟برسوں بعد حیران کن حقیقت سامنے آگئی –

 

نجی ٹی وی پروگرام میںپی پی رہنما شرمیلا فاروقی کے شوہر حشام ریاض نے اپنی شادی اور پروپوز سے متعلق مداحوں کیساتھ کہانی شیئر کر دی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی شوہر حشام کے ہمراہ حال ہی

میںنجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی ، دوران شومیزبان ندا یاسر کے سوال پر حشام ریاض شیخ نے بتایا —کہ شادی کے لیے شرمیلا کو منانا اتنا بڑا مسئلہ نہیں تھا جتنا کہ ارد گرد موجود لوگوں کو منانا مسئلہ تھا۔

حشام ریاض کے مطابق شرمیلا تو ان سے شادی کے لیے پہلے دن سے ہی راضی تھیں جبکہ شادی کے لیے والدین بھی راضی تھے۔حشام نے بتایا –کہ انھوں نے شرمیلا کو 12 فروری 2011 کوپروپوز کیا اور شرمیلا کو پروپوز کرنے میں ان کی والدہ نے

ان کی پوری مدد کی، حتیٰ کہ شرمیلا کو پروپوز کرتے وقت جو تحفہ دیا– وہ بھی والدہ کا خریدا ہوا تھا۔حشام کے مطابق انھوں نے شرمیلا کو پروپوز کرنے سے قبل پی پی رہنما کی والدہ سے اجازت طلب کی اور کہا

کہ ’میں آپ کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہوں، ا س کے بعد شرمیلا کو پروپوز کیا۔دوران شو شرمیلا فاروقی نے مزید بتایاکہ ہم دونوں نے شادی کے لیے والدین سے پہلے باقاعدہ بات کی۔شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ پروپوزل سے قبل وہ حشام سے دو

تین بار ہی ملی تھیں، ایک ملاقات زرداری ہاؤس میں اور دوسری اسلام آباد میں ہوئی تھی جس کے بعد حشام نے انھیں پروپوز کر دیا تھا۔پی پی رہنما نے مزید بتایا– کہ حشام نے انھیں میریٹ کے ایک روم میں جہاں وہ ٹھہرے ہوئے تھے

پروپوز کیا، حشام نے پروپوز کرنے کے لیے شرمیلا کا استقبال پھول، کارڈز اور گانے سے کیا۔خیال رہے ,,کہ شرمیلا فاروقی حشام شیخ کے ہمراہ مارچ 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

read more news articles below

 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں