نواز شریف کے حق میں تیسری بڑی گواہی عدلیہ کی طرف سے سامنے آئی ہے، مریم نواز

نواز شریف کے حق میں تیسری بڑی گواہی عدلیہ کی طرف سے سامنے آئی ہے,,، ”مریم نواز

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے— کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف کا بیان حلفی نواز شریف کے حق میں تیسری بڑی گواہی ہے

جو عدلیہ کی طرف سے سامنے آئی ہے،رانا شمیم کے انکشافات پر سب سے پہلا نوٹس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو جانا چاہیے تھا، بیان حلفی آتا ہے تو اس پر جواب بھی بیان حلفی میں ہی آنا چاہیے،

جھوٹے مقدمات میں وزیراعظم کو عدالتوں کے چکر لگوائے گئے، جعلی مقدمات میں 200 سے زائد پیشیاں بھگتیں، سب سے پہلے نوٹس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

کو جانا چاہیے،پی ٹی آئی پہلے دن سے وینٹلیٹر پر تھی– اور اب یہ اختتام کے نزدیک ہے،اگر اس ملک کو مشکلات سے نکالنا ہے– تو آزاد اور شفاف انتخابات ہیں،برطانیہ کے جتنے بھی ادارے ہیں

وہ مستند ہیں ،ان پر سوال نہیں اٹھایا جاسکتا، نوٹری پبلک ہی وہ ادارہ ہے– جہاں سے حکومت پاکستان سے اپنی دستاویزات تصدیق کرواتی ہے، میری تمام تر دستاویزات نوٹرائزڈ ہیں۔

بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا– کہ مجھے اور نواز شریف کو اللہ کی ذات پر یقین تھا تاہم مجھے یہ معلوم نہ تھا

کہ یہ دن جلدی آئے گا۔انہوں نے کہا کہ وہی جعلی حکومت و عدالتیں اور وہی طاقت کا غلط کا استعمال ہے تاہم یہ قدرت کا نظام ہے– کہ نواز شریف کے حق میں تیسری بڑی گواہی عدلیہ کی طرف سے سامنے آئی ہے۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں