اسلام آباد میں حالات بدلنے لگے، کچھ ہونے کا تاثر، وزراء گھبراہٹ کا شکار

اسلام آباد میں حالات بدلنے لگے، کچھ ہونے کا تاثر، وزراء ”گھبراہٹ” کا شکار—

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں واقعتاً تبدیلی آ رہی ہے– بلکہ خاصی حد تک آ چکی ہے، چند ہفتوں پہلے لوگ دھوپ کی تمازت سے محفوظ ہوتے دکھائی دیتے تھے

اور ان دنوں دھوپ سے محظوظ ہو رہے ہیں– لیکن عموماً اسلام آباد کے موسم میں تبدیلی کو ملک کی سیاسی صورتحال کے معنوں اور مفاہیم میں استعمال کیا جاتا ہے اور اگر اس مرتبہ بھی ایسا ہی سمجھا جا رہا ہے

تو بادی النظر میں یہ اتنا غلط بھی نہیں ہے۔اسلام آباد میں سفارتی کمیونٹی نے اب اپنے غیر اعلانیہ اور سیاستدانوں سے اعلانیہ رابطے فی الوقت روک دیئے

ہیں، تازہ ترین اطلاعات اور معلومات کے ذرائع سے ان کی ملاقاتیں انتہائی محدود ہوگئی ہیں۔ایسا محسوس ہوتا ہے– کہ انہوں نے پاکستان کے بارے میں حالات اور آنے والے واقعات کے بارے میں اپنی حکومتوں کو آگاہ

کرنے کا کام جو انکے سفارتی منصب کے فرائض کا ایک حصہ ہوتا ہے– مکمل کرلیا ہے۔کچھ دن پہلے تک جو حکومتی وزراء یہ دعویٰ بڑے یقین اور اعتماد سے کررہے تھے کہ تحریک انصاف کی حکومت آئندہ پانچ سال میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکمرانی کرے گی،

اب ان کے اس بیان میں بھی اعتماد کا فقدان محسوس ہوتا ہے— کہ اپوزیشن جو دل چاہے کرے لیکن حکومت اپنے پانچ سال پورے کریگی۔روزنامہ جنگ میں فاروق اقدس کی خبر کے مطابق گزشتہ دنوں کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنے رفقا اور حکومتی ارکان کو ’’نہ گھبرانے‘‘کا مشورہ دیا ہے،

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW——–

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں