سموگ نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا پورا ہفتہ لاک ڈائون۔۔۔عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا – Qahani.com

سموگ نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا… پورا ہفتہ لاک ڈائون…عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا –

 

Android App iOS App

ہائیکورٹ نے سموگ سے متاثرہ علاقوں میں پورا ہفتہ لاک ڈاؤن لگانے کی درخواست مسترد کر دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی

جس میں سموگ متاثرہ علاقوں میں ہفتہ بھر کیلئے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کیلئے استدعا کی گئی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ پنجاب حکومت نےتین دن کیلئے لاک ڈاؤن اور نجی دفاتر کی تین روزہ بندش کا نوٹیفکشین جاری کر دیا ہے ۔

درخواست گزار نے عدالت سے کہا– کہ اگر ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن لگ ادیا جائے تو مزید بہتری آئے گی ۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ تین دن کافی ہیں ، ہفتہ بھر کیلئے سکول بند نہیں کر سکتے ۔ عدالت نے ہفتہ بھر کیلئے سکول بند کرنے اور مکمل لاک ڈاؤن

کی استدعا رد کر دی ۔درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا— کہ لاہور ، شیخ پورہ اور فیصل آباد میں انڈسٹریز کی بھرمار ہے- جبکہ دھوئیں اور آلودگی کو روکنے کیلئے اقدامات نہیں کئے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے

کہ ڈیگر اضلاع کے ڈی سیز کو بھی نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم جاری کر دیتے ہیں ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی سیز سے عملدرآمد کی رپورٹ مانگ لی ۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں