فارنزک کے ماہر امریکی ادارے نے ثاقب نثار سے منسوب آڈیو کی صداقت کی تصدیق کردی – PAKISTAN PRESS

فارنزک کے ماہر امریکی ادارے نے ”ثاقب نثار” سے منسوب آڈیو کی صداقت کی تصدیق کردی –

 

اسلام آباد (–مانیٹرنگ ڈیسک–)فارنزک کے ماہر امریکی ادارے گیریٹ ڈسکوری نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب مبینہ آڈیو ریکارڈنگ کی صداقت کی تصدیق کرتے ہوئے

اسے درست قرار دے دیا۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق گیریٹ ڈسکوری فرم کی تجزیاتی رپورٹ آڈیو فائل کی صداقت اور درستی کی تصدیق کرتی ہے

اور بتاتی ہے– کہ اس آڈیو میں کسی بھی طرح سے کوئی کاٹ پیٹ نہیں کی گئی ہے۔گیریٹ ڈسکوری (Garrett discovery )کے پاس سرکردہ ماہرین کی ٹیم ہے جس کے پاس امریکی عدالتوں کے سامنے شواہد پیش کرنے، ان کا تجزیہ کرنے اور عدالتی

گواہی دینے کا طویل تجربہ ہے۔تجزیاتی فرم نے آڈیو کا سپیکٹوگرام ملاحظہ کیا اور گواہی دی– کہ آڈیو میں ایک لمحے کا بھی رخنہ موجود نہیں۔اگر سپیکٹوگرام میں کوئی رخنہ ہوتا تو وہاں اسپیکٹروگرام میں سیاہ رنگ کا خلا موجود ہوتا،

اسپیکٹروگرام میں سیاہ رنگ کا کوئی خلا نظر نہیں آیا، آڈیو کے شروع اور آخر میں سیاہ خلا یہ نشاندہی کرتا ہے– کہ آڈیو کہاں سے شروع اور کہاں پر ختم ہوئی۔

ریکارڈنگ کے 2 اعشاریہ 8 سیکنڈ بعد ریکارڈنگ بٹن کے کلک کرنے کی آواز سنائی دیتی ہے۔دوسری جانب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ جاری کرنے والے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ’فیکٹ فوکس‘ کا کہنا ہے

کہ فیکٹ فوکس نے یہ آڈیو 2 ماہ قبل حاصل کی تھی– اور ملٹی میڈیا فرانزک میں مہارت رکھنے والی ایک معروف امریکی فرم سے اس کی جانچ کرائی تھی۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں